کراچی میں آٹے کے نرخ ملک بھر میں سب سے زیادہ، 20 کلو تھیلے کی قیمت 3540 روپے تک پہنچ گئی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ملک کے مختلف شہروں میں آٹے کی قیمتوں میں نمایاں فرق برقرار ہے، کراچی میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 3 ہزار 540 روپے کے ساتھ سب سے مہنگا ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ پنجاب کے بعض شہروں میں قیمتیں نسبتاً کم ہیں۔
پاکستان بیورو آف اسٹیٹسٹکس (پی بی ایس) کے تازہ ترین دستیاب اعداد و شمار کے مطابق حیدرآباد میں 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 3 ہزار 400 روپے رہی، جبکہ اسلام آباد میں 3 ہزار 333 روپے 33 پیسے اور راولپنڈی میں 3 ہزار 306 روپے 66 پیسے ریکارڈ کی گئی۔
اسی طرح لاڑکانہ اور پشاور میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 3 ہزار 300 روپے، بنوں، کوئٹہ اور خضدار میں 3 ہزار 200 روپے، جبکہ سکھر میں 3 ہزار 160 روپے میں فروخت ہوا۔
پی بی ایس کے اعداد و شمار کے مطابق لاہور اور سیالکوٹ میں آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت بالترتیب 3 ہزار 133 روپے 33 پیسے اور 3 ہزار 133 روپے رہی۔ گوجرانوالہ اور فیصل آباد میں قیمت 3 ہزار روپے ریکارڈ کی گئی۔
بہاولپور میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 2 ہزار 946 روپے 66 پیسے، ملتان میں 2 ہزار 933 روپے 33 پیسے جبکہ سرگودھا میں 2 ہزار 933 روپے میں فروخت ہوا۔
شہر وار آٹے کی قیمتیں
شہر 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت
کراچی 3,540 روپے
حیدرآباد 3,400 روپے
اسلام آباد 3,333.33 روپے
راولپنڈی 3,306.66 روپے
لاڑکانہ 3,300 روپے
پشاور 3,300 روپے
بنوں 3,200 روپے
کوئٹہ 3,200 روپے
خضدار 3,200 روپے
سکھر 3,160 روپے
لاہور 3,133.33 روپے
سیالکوٹ 3,133 روپے
گوجرانوالہ 3,000 روپے
فیصل آباد 3,000 روپے
بہاولپور 2,946.66 روپے
ملتان 2,933.33 روپے
سرگودھا 2,933 روپے
اعداد و شمار کے مطابق کراچی میں آٹے کی قیمت ملک کے دیگر بڑے شہروں کے مقابلے میں سب سے زیادہ ہے، جبکہ ملتان اور سرگودھا میں نسبتاً کم نرخ ریکارڈ کیے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ یہ قیمتیں پی بی ایس کی جانب سے رپورٹ کردہ خوردہ مارکیٹ نرخ ہیں، ملک بھر میں آٹے کی کوئی ایک یکساں سرکاری قیمت نہیں۔ آٹے کے معیار، پیکنگ اور مقامی مارکیٹ کی صورتحال کے باعث قیمتوں میں فرق ہوسکتا ہے، جبکہ پنجاب حکومت کی جانب سے مقرر کردہ سرکاری نرخ بھی اضلاع کے لحاظ سے مختلف ہیں۔
