اسلام آباد (قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی محمد رضوان کو سال کا بہترین ٹی ٹوئنٹی کرکٹر قرار دیا گیا ہے . انٹرنیشنل کرکٹ کونسل( آئی سی سی) کرکٹر آف دی ائیر کے لئے محمد رضوان، وانندو ہسارنگا، مچل مارش اور جوز بٹلر کی نامزدگیاں ہوئیں .
محمد رضوان نے 29 ٹی ٹوئنٹی میچز میں1326 رنز 73.66 کی اوسط سے بنائے .
Sheer Consistency, indomitable spirit and some breathtaking knocks 🔥
2021 was memorable for Mohammad Rizwan 👊
More 👉 https://t.co/9guq9xKOod pic.twitter.com/6VZo7aaRIA— ICC (@ICC) January 23, 2022
محمد رضوان نے ایک سنچری بنائی اور وکٹوں کے پیچھے 24 شکار کئے . رضوان کی یادگار پرفارمنس ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارت کے خلاف رہی .
واضح رہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل( آئی سی سی) ایوارڈز کے لئے ناموں کے اعلان کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے،دو دنوں میں 13مختلف کیٹیگریز میں ایوارڈز کا اعلان کیا جائے گا .