عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی رہا، مقدمے سے ڈسچارج

چمن(قدرت روزنامہ)عوامی نیشنل پارٹی بلوچستان کے صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی کو رہا کر دیا گیا ہے۔ مقتول کے والد کے بیان کے بعد عدالت نے انہیں مقدمے سے ڈسچارج کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق اصغر خان اچکزئی کو 21 اکتوبر کو ضمانت مسترد ہونے کے بعد گرفتار کیا گیا تھا۔ گرفتاری کے بعد عدالت نے انہیں پہلے چار روزہ اور بعد ازاں سات روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کیا تھا۔
ذرائع کے مطابق مقدمے میں مقتول کے والد کا بیان سامنے آنے کے بعد اصغر خان اچکزئی کو مقدمے سے ڈسچارج کرنے کا فیصلہ کیا گیا، جس کے بعد انہیں رہا کر دیا گیا۔
اصغر خان اچکزئی کی رہائی کے بعد عوامی نیشنل پارٹی کے حلقوں میں اطمینان کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
