ہو شیار ۔۔اہل خانہ سے چھپنا اب مشکل۔۔ آپ کہاں ہیں۔۔واٹس ایپ سب بتا دے گا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سائنس نے جتنی آسانیاں فراہم کی ہیں وہیں یہ آسانیاں بسا اوقات پریشانی کا باعث بھی بن جاتی ہیں۔کیونکہ کبھی کبھا ر انسان کچھ روپوشی اختیار کرتا ہے لیکن اگرآپ موبائل فون استعمال کرتے ہیں تو اب شاید ایسا ممکن نہیں ہوگا۔موبائل فون سے لوکیشن کا پتہ کرنا مشکل نہیں تاہم اس کیلئے آپ کو اپنی لوکیشن خود شیئر کرنی پڑتی ہے لیکن حکومتی سطح پر حکومت کو یہ اختیار حاصل ہے کہ وہ آپ کی لوکیشن پتہ کر سکتی ہے۔لیکن اب واٹس ایپ آپ کا پیچھا کرے گی کیونکہ واٹس ایپ نے ایک نیا فیچر متعارف کرا دیا ہے۔اس لئے اب آپ کو محتاط رہنا ہو گا۔ اس نئے فیچر کے مطابق اگر صارف متعدد دنوں سے یا مہینوں سے آف لائن ہو اور عرصہ دراز سے اسے بھیجے گئے میسجز بھی وصول نہ ہوئے ہوں اس نے آپ سے اپنی لوکیشن وٹس ایپ پرشئیر بھی نہ کی ہو تب بھی ایمرجنسی میں اس کے تحفظ کی خاطر اس کی لوکیشن معلوم کرنا بالکل ممکن ہے۔لیکن اس کے لئے موبائل کی بجائے آپ کو کم از کم ونڈوز 10 والے ڈیسک ٹاپ کمپیوٹر پر واٹس ایپ ویب کا پیج کھولنا ہوگا۔ اس امرکو بھی یقینی بنانا ہوگا کہ صرف وٹس ایپ ویب والا پیج ہی کھلا ہو اسے سوا تمام ٹیب بند ہوں۔

”سیٹنگز” میں جاکر وٹس ایپ موبائل ایپ کھولیں ، پھر ”لنکڈ ڈیوائسز” کے بٹن پر کلک کریں۔ اسکے بعد ” لنکڈاے ڈیوائس” کے بٹن کو دبائیں اور وٹس ایپ ایپ کے ذریعے ”کیو آر’ کوڈ کھولیں۔ جب وٹس ایپ کنیکٹ ہوجائے تو پھر ترتیب وار یہ عمل دہرائیں۔این ادر یوزر” کے ساتھ چیٹ کھولیں۔کنٹرول ، آلٹ اور ڈیلیٹ کے بٹن اکٹھا دبا کر ونڈوز ٹاسک مینجر کی ونڈو ظاہر ہوگی۔ چیٹ کے موجودہ براؤزر کے علاوہ تمام ایکٹو چیٹس بند کردیں۔اب ونڈولوگو والے بٹن کے ساتھ R کا بٹن دبائیں۔ تو ” رن ” کی ونڈو ظاہر ہوگی۔ cmd ٹائپ کرکے ” اینٹر” کا بٹن دبادیں۔اب ”کمانڈ پرامپٹ ” اوپن ہونے پر ٹائپ کریں ” netstat-a-n-o ” اور enter کابٹن دبادیں۔ظاہر ہونے والا آئی پی ایڈریس نوٹ کرکے کاپی بھی کرلیں۔جب آئی پی ایڈریس براؤزر میں ڈالیں گے تو آئی پی ایڈریس متعلقہ شخص کے موک طول بلد اورارض بلد پوائنٹس کے ساتھ ساتھ اس کا رہائش کا براعظم ، ملک ، ریاست ، شہر، پوسٹ کوڈ، ٹائم زون ، لوکل ٹائم ، آئی ایس پی ، آرگنائزئشن، آئی پی کنکشن ٹائپ ، اے ایس این اور پی ٹی آر ریکارڈ ہر تفصیل فراہم کردے گا۔

Recent Posts

پیپلز پارٹی وفاقی کابینہ کا حصہ بنے گی یا نہیں ؟ نو منتخب گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی نے تہلکہ خیز انکشاف کر دیا

پشاور(قدرت روزنامہ)پیپلز پارٹی وفاقی کابینہ کا حصہ بنے گی یا نہیں ؟ نو منتخب گورنر…

1 hour ago

سرمایہ کاروں پر مشتمل اعلیٰ سطح کاسعودی وفد پاکستان پہنچ گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سعودی عرب کا اعلیٰ سطح کا وفد پاکستان پہنچ گیا، وفد میں…

2 hours ago

پیپلزپارٹی کا وفاقی کابینہ میں شمولیت کا امکان، بلاول بھٹو کو کونسی وزارت ملے گی ؟ جانیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) حکمران اتحاد مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی)…

2 hours ago

انجینئر امیر مقام نے وکلاء کو 9مئی کے حوالے سے “مشورہ ” دیدیا

سوات (قدرت روزنامہ) وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان اور سیفران انجینئر امیر مقام…

2 hours ago

ایرانی سفیر اور امیر جماعت اسلامی کی ملاقات: پاک، ایران گیس پائپ لائن منصوبے پر کھل کر بول پڑے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ ) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان سے ایرانی سفیر رضا…

2 hours ago

ایک وقت میں کراچی میں ٹارگٹ کلنگ ہوا کرتی تھی،اب حالات بہتر ہیں،وزیراعلیٰ سندھ

کراچی (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ کراچی کے حالات اب…

2 hours ago