پاکستانی تاریخ کی سب سے بڑی اپوزیشن تحریکِ انصاف ہے، لیکن پارلیمنٹ میں کارکردگی کیا ہے؟

لاہور (قدرت روزنامہ) سینئر تجزیہ کار سہیل وڑائچ کا کہنا ہے کہ پاکستانی تاریخ کی سب سے بڑی اپوزیشن تحریکِ انصاف ہے، لیکن پارلیمنٹ میں کارکردگی کیا ہے؟ پی ٹی آئی کے پاس تین پاور اسٹریٹجی تھیں لیکن تینوں ختم کر دیں۔ انہوں نے جیو نیوز کے پروگرام رپورٹ کارڈ میں تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ناکامی کا کوئی باپ نہیں ہوتا، کامیابی کا ہر کوئی باپ بننا چاہتا ہے۔
کامیابی ہونہیں رہی، بنیادی بات یہ ہے کہ جو مواقع حاصل ہوں ان سے فائدہ اٹھانا ہوتا ہے۔
پاکستان کی تاریخ کی سب سے بڑی اپوزیشن تحریکِ انصاف ہے۔ مجھے بتائیں کہ پارلیمنٹ کے اندر تحریکِ انصاف کی کیا کارکردگی ہے؟ وقفہ سوالات سے کتنا فائدہ اٹھایا؟ کتنی تحریکِ التواء پیش کیں؟ ایوان کی کاروائی میں کتنی بار شریک ہوئے۔
ایک یہ راستہ تھا، اور دوسرا راستہ یہ تھا کہ پی ٹی آئی کے پاس خیبرپختونخواہ کی حکومت تھی، آپ نے اس سے کتنا فائدہ اٹھایا؟ سوائے دو لانگ مارچ کرنے کے؟ وفاقی حکومت اور مقتدرہ سے مذاکرات ہوتے تھے اس میں ڈیل کرسکتے تھے۔
پاکستان کی تاریخ کی سب سے بڑی اپوزیشن تحریکِ انصاف ہے۔ پارلیمنٹ کے اندر تحریکِ انصاف کی کیا کارکردگی ہے؟ کتنی تحریکِ التواء پیش کیں؟
پی ٹی آئی پاکستان کی سب سے بڑی پاپولر پارٹی ہے، لیکن بار بار وہ سڑکوں پر لوگوں کو لانے کی کوشش کرتے رہے، لیکن جو اسٹریٹ پاور تھی، انہوں نے آہستہ آہستہ ختم کر دی۔ صرف گورنمنٹ پاور رہ گئی، جو کے پی میں تھی، وہ بھی بالآخر ختم کرا لی ۔
لیکن وقت یہ ثابت کر رہا ہے کہ جوں جوں وقت گزرتا جا رہا ہے، یہ سوشل میڈیا خود فرینکنسٹائن بن گیا ہے پی ٹی آئی کے لیے ۔ سب سے زیادہ تنقید پی ٹی آئی پر ہی کرتے ہیں اور پی ٹی آئی کے لوگوں کو ہی ڈسکریڈٹ کرتے ہیں ۔ سہیل وڑائچ— Exact Press International (@ExactPressIntl) November 2, 2026
تیسرا راستہ یہ تھا کہ پی ٹی آئی کا دعویٰ ہے کہ پی ٹی آئی پاکستان کی سب سے بڑی پاپولر پارٹی ہے، لیکن بار بار وہ سڑکوں پر لوگوں کو لانے کی کوشش کرتے رہے، لیکن جو اسٹریٹ پاور تھی، انہوں نے آہستہ آہستہ ختم کر دی۔ صرف گورنمنٹ پاور رہ گئی، جو کے پی میں تھی، وہ بھی بالآخر ختم کرا لی ۔
پی ٹی آئی کے پاس تین اسٹریٹجی اور پاور آپشنز تھیں لیکن تینوں ختم کر دیں۔
اب چوتھی آپشن استعمال کررہے ہیں وہ ہے یوٹیوبرز اور سوشل میڈیا ! لیکن وقت یہ ثابت کر رہا ہے کہ جوں جوں وقت گزرتا جا رہا ہے، یہ سوشل میڈیا خود فرینکنسٹائن بن گیا ہے پی ٹی آئی کے لیے ۔ یہ سب سے زیادہ تنقید پی ٹی آئی پر ہی کرتے ہیں اور پی ٹی آئی کے لوگوں کو ہی ڈسکریڈٹ کرتے ہیں۔
