مسٹر پتلو کی ویڈیو دیکھ کر دل بڑا افسردہ ہوا ،یہ ایک حادثہ تھا کسی کے ساتھ بھی ہوسکتا ہے
حاسدین منفی باتیں پھیلا رہے ہیں، وہ لوگ بھی شامل جو مسٹر کو ملنے کیلئے قطار میں ہوتے تھے، کہتے صدیق سنز کا نقصان ہوا اچھا ہوا، جو نقصان پر خوش ہوتا ہے اس سے بڑا لعنتی کوئی نہیں، صدیق سنز کا ویڈیو بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)صدیق سنز کا کہنا ہے کہ مسٹر پتلو کی ویڈیو دیکھ کر دل بڑا افسردہ ہوا ،یہ ایک حادثہ تھا کسی کے ساتھ بھی ہوسکتا ہے، حاسدین منفی باتیں پھیلا رہے ہیں، وہ لوگ بھی شامل جو مسٹر کو ملنے کیلئے قطار میں ہوتے تھے، کہتے صدیق سنز کا نقصان ہوا اچھا ہوا، جو نقصان پر خوش ہوتا ہے اس سے بڑا لعنتی کوئی نہیں۔
انہوں نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ مسٹر پتلو کی ویڈیو دیکھ کر دل بڑا افسردہ ہوا ہے۔جب ایونٹ بُک کیا تو پورے پاکستان سے لوگوں نے رابطے کئے کہ کسی طریقے ان ایونٹس میں اینٹری کروا دیں۔ مسٹر کے ساتھ جو لوگ بھی رابطے میں تھے وہ سب سمجھ سکتے ہیں کہ حاسدین جو منفی باتیں پھیلا رہے ہیں، ان میں وہ لوگ بھی ہیں جو مسٹر سے ملنے کیلئے لائن لگے ہوتے تھے کہ کسی طریقے سے ہماری مسٹر کے ساتھ میٹنگ ہوجائے۔
واقعے سے متعلق بتاتا ہوں، ہمارے پاس دو ایونٹس تھے،جن کے مطابق 5 نومبرکو مہندی اور 7 نومبر کو ولیمہ کررہے تھے۔یہ دو بڑے ایونٹس صدیق سنز کررہا تھا، پتا نہیں حاسدین کو ہمارے ساتھ کیا غصہ ہے؟ ہم نے چھوٹا ایونٹ بھی کرنا ہے بڑا ایونٹ بھی۔ہمارا بزنس ہے، آپ لوگوں کو کیا مسئلہ ہے، کہتے ہیں کہ صدیق سنز کا نقصان ہوگیا۔جو بندہ کسی کے نقصان پر خوش ہوتا ہے اس سے بڑا لعنتی انسان کوئی نہیں۔
افسوس کہ ایک بندے نے ساری زندگی محنت کی، اس نے پیسا کمایا، شادی آئی وہ لوگوں کو ڈھیروں انعامات دینا چاہتا تھا۔
آرگنائزر بھی ٹھیک تھے۔ جو لوگ آئے ہوئے تھے، ویڈیو دیکھی لوگ ٹرانسفارمرپر چڑھے ہوئے تھے، اب اگر وہاں کوئی مر جائے تو اس میں آرگنائزر کا کیا قصور ہے؟اس واقعے پرسارا میڈیا ایک بندے پر بات کررہا کہ وہ بندہ رونے لگ پڑا اور خودکشی کا کہہ دیا، خداکا خوف کرو۔ ایک وقت تھا جب آپ اس سے انٹرویو لینے کیلئے پیچھے پیچھے پھرتے تھے۔یہ حادثہ تھا، حادثہ کسی کے ساتھ بھی ہوسکتا ہے، جن کے ساتھ حادثہ ہوا ہے وہ ہرگز یہ نہیں چاہتے تھے۔ایسا وقوعہ کسی کے ساتھ بھی ہوسکتا ہے اللہ سے ڈرنا چاہیئے۔
