پاکستان میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، فی تولہ 2 ہزار 400 روپے مہنگا ہوگیا

کراچی(قدرت روزنامہ)آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق منگل کے روز ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 2 ہزار 400 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
صرافہ جیولرز کی رپورٹ کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت بھی 2 ہزار 58 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 53 ہزار 340 روپے ہوگئی، جس کے بعد مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان دیکھا گیا۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں 24 ڈالر فی اونس اضافہ ہوا، جس کے بعد قیمت 3 ہزار 896 ڈالر فی اونس ہوگئی۔
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے ہفتے کے روز پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 10 ہزار 800 روپے کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی تھی، تاہم تازہ اضافے کے بعد اس کمی کا کچھ حصہ پورا ہوگیا ہے۔
سونے کی قیمتوں میں حالیہ اتار چڑھاؤ کے باعث زیورات خریدنے والے صارفین اور سرمایہ کاروں کی توجہ صرافہ مارکیٹ کی تازہ صورتحال پر مرکوز ہے۔
