مولانا فضل الرحمان کے گھر پر ڈرون کی اڑان، سربراہ جے یو آئی کے بیٹے کا شدید ردعمل
ان لوگوں میں شرم و حیا نام کی کوئی شے نہیں، چادر اور چار دیواری کے تقدس کو پامال کرکے تم نے جس جرم کا ارتکاب کیا ہے، اسے ہم بھولیں گے نہیں، ہر سطح پر اس کا حساب لیا جائے گا؛ مولانا اسجد محمود کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے اسلام آباد میں واقع گھر پر ڈرون کی پرواز اور اس کی فوٹیج سوشل میڈیا پر جاری کیے جانے کے واقعے پر مولانا کے صاحبزادے مولانا اسجد محمود نے انتہائی سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
رہنماء جے یو آئی ف مولانا اسجد محمود نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ ان عناصر میں شرم و حیا نام کی کوئی شے باقی نہیں رہی، چادر اور چار دیواری کے مقدس تقدس کو پامال کرتے ہوئے جس گھناؤنے جرم کا ارتکاب کیا گیا ہے، اسے ہرگز فراموش نہیں کیا جائے گا اور ہر سطح پر اس کا باقاعدہ حساب لیا جائے گا، مخالفین اس بات پر طیش میں ہیں کہ ان کا اصل چہرہ قوم کے سامنے کیوں لایا جا رہا ہے، ہم اس عزم پر قائم ہیں کہ مزید شدت کے ساتھ ان عناصر کے چہروں سے یہ مکروہ نقاب اتار کر دم لیں گے۔
جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کے اسلام آباد میں واقعہ گھر پر ڈرون کی اڑان اور فوٹیج سوشل میڈیا پر جاری پر مولانا فضل الرحمن کے بیٹھے مولانا اسجد محمود کا سخت ردعمل
ان لوگوں میں شرم و حیا نام کی کوئی شے نہیں ہے۔ چادر اور چار دیواری کے تقدس کو پامال کرکے تم نے جس جرم کا ارتکاب کیا ہے اسے ہم بھولیں گے نہیں
ہر سطح پر اس کا حساب لیا جائے گا
تمہیں اس بات کا طیش ہے کہ ہمارا اصل چہرہ قوم کے سامنے کیوں لایا جا رہا ہے
ہم مزید شدت کے ساتھ تمہارے چہرے سے یہ مکروہ نقاب اتار پھینکیں گے
مولانا اسجد محمود— Muhammad Faheem (@MeFaheem) November 2, 2026
انہوں نے مزید انکشاف کیا کہ رات کے پچھلے پہر اسلام آباد پولیس کے اہلکار مولانا فضل الرحمان کی رہائشگاہ پر آئے اور دعویٰ کیا کہ ان کے موبائل فونز میں ایک ویڈیو موجود ہے، اس ویڈیو میں مبینہ طور پر دکھایا گیا کہ چند افراد گلی کے آغاز میں کھڑے ہو کر اندر آنے والوں سے شناخت پوچھ رہے ہیں اور خود کو مولانا کے اہلکار ظاہر کر رہے ہیں، تاہم پولیس اہلکاروں کی جانب سے دکھائی جانے والی ویڈیو حقیقت میں ہماری گلی کی ہے ہی نہیں۔
اسلام آباد میں واقع مولانا فضل الرحمن کے مہنگے ترین گھر کی ڈرون فوٹیج میں دیکھا جا سکتاھے
کہ گھر میں کروڑوں مالیت کی گاڑیاں بھی موجود ہیں
پورے گھر میں مہنگا سولر بھی انسٹال ہے
یہ اثاثے کہاں سے آئے اسکا انکے پاس کوئی جواب نہیں
صرف ریاست کو دھمکیاں
#غائبی_مدد https://t.co/KNivy10dD3— RH Riaz (@RH_views) November 2, 2026
مولانا اسجد محمود نے الزام عائد کیا کہ رات گئے پولیس کا اس طرح گھر پر دھمکنا، کوئی غیرمتعلقہ اور جھوٹی ویڈیو دکھا کر ہراساں کرنا اور سکیورٹی ہٹانے کے احکامات صادر کرنا، دراصل مولانا فضل الرحمان اور ان کے اہل خانہ کو شدید ذہنی اذیت میں مبتلا کرنے اور ان کی جان کو خطرے میں ڈالنے کی ایک گہری اور سوچی سمجھی سازش کا حصہ ہے، حکومتِ وقت فوری طور پر یہ واضح کرے کہ اس غیر قانونی اور شرمناک کارروائی کا حکم کس نے دیا تھا۔
رات کے اس پہر پولیس اہلکار آتے ہیں اور کہتے ہیں کہ ہمارے پاس موبائل فون میں ایک ویڈیو موجود ہے، جس میں چند لوگ گلی کے آغاز میں کھڑے ہیں اور گلی میں داخل ہونے والے افراد سے ان کی شناخت پوچھ رہے ہیں اور خود کو مولانا صاحب کے اہلکار ظاہر کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ پولیس اہلکاروں نے جو ویڈیو دکھائی، وہ ہماری گلی کی ہے ہی نہیں۔ لہٰذا اسلام آباد پولیس کے اہلکاروں کا رات گئے مولانا صاحب کی رہائش گاہ پر آنا، غیر متعلقہ ویڈیو دکھا کر ہراساں کرنا اور سیکیورٹی ہٹانے کے احکامات دینا، مولانا فضل الرحمن صاحب اور ان کے اہلِ خانہ کو ذہنی اذیت میں مبتلا کرنے اور ان کی جان کو خطرے میں ڈالنے کی ایک سوچی سمجھی سازش کا حصہ ہے۔
حکومت وقت فوری طورپر واضح کرے کہ اس کاروائی کا حکم کس نے دیا ہے ؟مولانا فضل الرحمن صاحب قوم کے عظیم رہنما ہیں۔ ان کی حیثیت کسی کور کمانڈر سے کہیں بڑھ کر ہے۔ ان کی اور ان کے اہلِ خانہ کی سیکیورٹی اہم ترین ذمہ داریوں میں شامل ہے۔ آج کے بعد کوئی بھی غیر معمولی واقعہ کی صورت میں حکومت وقت اور ان کے آقا ہمارے مجرم ہونگے۔
یہ حربے ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکتے۔
قوم اور کارکنان بیدار رہیں!
مولانا اسجد محمود
— Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan (@juipakofficial) November 1, 2026
ان کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان اس قوم کے عظیم رہنما ہیں، قائدِ جے یو آئی اور ان کے اہلِ خانہ کی جان و مال کی سیکیورٹی ریاست کی اہم ترین ذمہ داریوں میں شامل ہے، آج کے بعد اگر کوئی بھی غیرمعمولی یا ناخوشگوار واقعہ پیش آتا ہے تو اس کی تمام تر ذمہ داری حکومتِ وقت اور ان کے آقاؤں پر عائد ہوگی اور وہ ہمارے مجرم ہوں گے، اس قسم کے اوچھے ہتھکنڈے جے یو آئی کے رہنماؤں اور کارکنوں کے پختہ حوصلے ہرگز پست نہیں کرسکتے، قوم اور کارکنان کو اس صورتحال میں مکمل بیدار رہنا چاہیئے۔
