ٹیلی نار پاکستان مسلسل تیسرے سال پی ٹی اے کی سائبر سیکیورٹی درجہ بندی میں نمبر 1 قرار


اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاک ٹیلی کام موبائل لمیٹڈ(پی ٹی ایم ایل) کے برانڈ، ٹیلی نار پاکستان کو پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے زیر اہتمام منعقدہ ٹیلی کام سائبر سیکیورٹی ایوارڈز 2026 میں مسلسل تیسرے سال پی ٹی اے کی سائبر سیکیورٹی درجہ بندی میں نمبر 1 قرار دیا گیا ہے۔ یہ اعزاز کمپنی کی جانب سے ضابطہ جاتی تقاضوں پر عمل درآمد اور ٹیلی کام کے شعبے میں قیمتی ڈیٹا اور بنیادی ڈھانچے کے تحفظ کے لیے مسلسل کوششوں کا اعتراف ہے۔
وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کام، شزہ فاطمہ خواجہ نے پی ٹی ایم ایل کے چیف ٹیکنالوجی آفیسر ،اویس وہرہ اور چیف کارپوریٹ افیئرز آفیسر، شان حق کو تقریب کے دوران ایوارڈ پیش کیا۔ تقریب میں اعلیٰ حکومتی عہدیداران، چیئرمین پی ٹی اے اور ٹیلی کمیونی کیشن و ٹیکنالوجی کے شعبے سے اعلیٰ رہنماؤں نے شرکت کی۔
یہ ایوارڈ پی ٹی اے نے ایک جامع آڈٹ اور دوبارہ توثیق کے عمل کے بعد دیا ، جس کے دوران اہم ٹیلی کام ڈیٹا اور انفراسٹرکچر سیکیورٹی ریگولیشنز (CTDISR) کے تحت ٹیلی نار پاکستان نے ٹیلی کام

WhatsApp
Get Alert