نیب کی وابستگی کسی فرد یا ادارے سے نہیں ، اسکا تعلق پاکستان سے ہے،جاوید اقبال

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیئرمین نیب کا کہنا ہےکہ نیب کی کسی فرد، جماعت یا ادارے سے کوئی وابستگی نہیں بلکہ اس کا تعلق ریاست پاکستان سے ہے۔ چیئرمین نیب جاوید اقبال کا کہنا ہےکہ گیلانی اور گیلپ سروے میں تقریباً 59 فیصد لوگوں نے نیب پر اعتماد کا اظہار کیا ہے،نیب نے اکتوبر 2017 سے دسمبر 2021 تک 539 ارب روپے برامد کئے۔
انہوں نے کہاکہ نیب نے اپنے قیام سے اب تک 822 ارب روپے بدعنوان عناصر سے برآمد کئے ہیں، نیب کے بدعنوانی کے 1278 ریفرنسز مختلف احتساب عدالتوں میں دائر کیے ہیں ۔چیئرمین نیب نے کہاکہ جو زیر سماعت ہیں اور ان کی مالیت تقریباً 1335 ارب ہے، نیب سارک ممالک کے لیے رول ماڈل کی حیثیت رکھتا ہے،جس میں بھارت، سری لنکا، بنگلہ دیش، نیپال اور بھوٹان شامل ہیں۔
انہوں نے کہاکہ نیب سارک اینٹی کرپشن فورم کا سربراہ ہے، نیب اقوام متحدہ کے انسداد بدعنوانی کے کنونشن ( یو این سی اے سی) کے تحت پاکستان کا فوکل ادارہ ہے۔چیئرمین نیب نے کہاکہ یونیورسٹیوں اورکالجز کی سطح پر طلباء میں آگاہی پھیلانے کے لیے ہائر ایجوکیشن کمیشن کے ساتھ مفاہمت کی ایک یادداشت پر بھی دستخط کیے ۔انہوں نے مزید کہاکہ ملک بھر کی یونیورسٹیوں اورکالجوں میں 50 ہزار سے زیادہ کریکٹر بلڈنگ سوسائٹیز ( سی بی ایس) قائم کی گئی۔

Recent Posts

جمائما کی صادق خان کو میئر لندن منتخب ہونے پر مبارکباد

لندن (قدرت روزنامہ )بانی پی ٹی آئی عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ سمتھ…

4 hours ago

شیر افضل مروت نے شیخ وقاص اکرم کو چیئرمین پی اے سی بنانے کے فیصلے کی تردید کر دی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ )تحریک انصاف کے رہنما شیخ وقاص اکرم کو چیئرمین پی اے سی…

5 hours ago

آم کے شوقین افراد کے لیے بری خبر، باغات میں بیماری پھیل گئی

کراچی(قدرت روزنامہ) سندھ میں آم کے باغات میں بیماری پھیلنےکاانکشاف ہوا ہے،حکومت کی جانب سے…

5 hours ago

کراچی میں پلاسٹک کے شاپروں پر پابندی لگانے کا فیصلہ

کراچی(قدرت روزنامہ) حکومت نے کراچی کی حدود میں پلاسٹک کی تھیلیوں کے استعمال اور فروخت…

6 hours ago

تعمیراتی شعبے کے لیے اچھی خبر، سیمنٹ کی قیمت میں مزید کمی

کراچی(قدرت روزنامہ) گزشتہ ہفتے ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں مزید کمی ہوگئی ہے۔…

6 hours ago

پاکستان میں منعقد ہونے والے انٹرنیشنل والی بال ایونٹ کا شیڈول جاری کردیا گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) اینگروا کاوا نیشنز والی بال لیگ 2024 کے شیڈول کا اعلان…

6 hours ago