اپنا گھر پروگرام سے متعلق اہم اعلان، بڑی خبر آگئی


اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم اپنا گھر پروگرام کے تحت قرض حاصل کرنے کے خواہشمند افراد کے لیے اہم خبر آگئی ہے، پروگرام نے ہاؤسنگ قرضوں کی تقسیم میں ایک نیا تاریخی سنگ میل عبور کر لیا ہے۔
مشیر برائے وزارتِ خزانہ خرم شہزاد نے بتایا کہ اپنا گھر پروگرام کے تحت شہریوں میں تقسیم کیے جانے والے ہاؤسنگ قرضوں کا مجموعی حجم 100 ارب روپے کی حد سے تجاوز کر گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اب تک 17 ہزار 697 گھرانوں کو مجموعی طور پر 104 ارب روپے کے ہاؤسنگ قرضے فراہم کیے جا چکے ہیں۔ جون 2026 کے بعد صرف 6 ماہ کے مختصر عرصے میں قرضوں کی تقسیم میں 404 فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
مشیرِ خزانہ کے مطابق حکومت کو اپنا گھر پروگرام کے لیے اب تک 2 لاکھ 20 ہزار 715 درخواستیں موصول ہوئی ہیں، جن میں سے 90 ہزار 405 درخواستوں پر 533 ارب روپے کے قرضوں کی منظوری دی جا چکی ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق درخواستوں کی منظوری کی شرح 41 فیصد رہی، جبکہ فنانسنگ کی منظوریوں میں مجموعی طور پر 269 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
حکومت کی جانب سے جاری اعداد و شمار اپنا گھر پروگرام میں بڑھتی ہوئی دلچسپی اور ہاؤسنگ قرضوں کی فراہمی میں نمایاں پیشرفت کی عکاسی کرتے ہیں۔

WhatsApp
Get Alert