حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کردی اور آئل اینڈ گیس ریگیولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

اوگرا کے نوٹیفکیشن کےمطابق وفاقی حکومت کے منظور کردہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کے طریقہ کار کے تحت نئی قیمتیں مقرر کی گئی ہیں۔

پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 9 روپے 41 پیسے کی کمی کی گئی ہے اور پیٹرول کی نئی قیمت 352 روپے 59 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔

ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 56 پیسے فی لیٹر کمی کر دی گئی، جس کے نتیجے میں ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 382 روپے 25 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

اوگرا کے نوٹیفکیشن کے مطاب پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق 6 نومبر 2026 کے لیے ہوگا۔

قبل ازیں بتایا گیا تھا کہ حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے روزانہ کی بنیاد پر تعین کے معاملے اہم فیصلہ کیا ہے اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے ریلیف کا امکان ظاہر کیا گیا تھا۔

اس ضمن میں بتایا گیا تھا کہ 6 نومبر 2026 کے لیے پیٹرول کی قیمت میں 10 روپے فی لیٹر اورہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 5 روپے 56 پیسے تک کمی کا امکان ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 7 روپے 6 پیسے کمی کردی گئی تھی، جس کے بعد پیٹرول کی فی لیٹر نئی قیمت 362 روپے مقرر کی گئی تھی۔

ہائی اسپیڈ ڈیزل بھی سستا ہوگیا تھا، اورنئی قیمت 387 روپے 81 پیسے فی لیٹر ہوگئی تھی۔

WhatsApp
Get Alert