کراچی کی ابتر صورتحال، نوجوانوں نے بھی نئے انتظامی یونٹس کے قیام کی حمایت کر دی
موجودہ نظام سے مایوس کراچی کے نوجوانوں نے چھوٹے صوبوں کے قیام کو ناگزیر قرار دے دیا

کراچی(قدرت روزنامہ)ملک کے دیگر شہروں کی طرح کراچی کے نوجوانوں نے بھی نئے انتظامی یونٹس کے قیام کی حمایت کر دی۔
موجودہ نظام سے مایوس کراچی کے نوجوانوں نے چھوٹے صوبوں کے قیام کو ناگزیر قرار دے دیا۔
کراچی کے نوجوانوں نے شہر کی ابتر صورتحال پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کئی سال گزرنے کے باوجود کراچی کے حالات نہیں بدل رہے، یونیورسٹی روڈ 6 سے 7 سال گزرنے کے باوجود تعمیر نہ ہو سکا۔
انہوں نے کہا کہ کراچی کی سڑکیں بدحالی کا شکار ہیں، تعمیراتی کام برسوں سے جاری ہیں مگر منصوبے مکمل ہونے کا نام نہیں لے رہے۔
نوجوان کا کہنا تھا کہ کراچی میں نوجوانوں کیلیے روزگار کے مناسب مواقع موجود نہیں اور بہتر مستقبل کیلیے بھی سہولیات کا فقدان ہے، مقامی لوگوں کو اپنے علاقوں کے انتظامی معاملات چلانے کا اختیار ملنا چاہیے تاکہ جوابدہی یقینی بنائی جا سکے۔
