مولانا کے مبینہ جرائم تو پُرانے ہیں لیکن ان کیخلاف عملدرآمد جب شروع ہوا اختلافات شدت پکڑ گئے، اسد عمر
اگر ان الزامات کو درست مان لیں تو قوم کیلئے پیغام یہ ہے کہ دل کھول کر جرائم کریں، کوئی ممانعت نہیں، لیکن حکومتی نظام کی مخالفت کی تو پھر آپ سزا کے حقدار ہیں، سابق وزیر کا ٹوئٹ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سابق وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا ہے کہ مولانا پر الزامات کو اگر درست مان لیں تو قوم کیلئے پیغام یہ ہے کہ دل کھول کر جرائم کریں، لیکن حکومتی نظام کی مخالفت کی تو پھر آپ سزا کے حقدار ہیں۔ ایکس پر اپنے ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ مولانا کے مبینہ جرائم تو پرانے ہیں لیکن ان کے خلاف عملدرآمد جب شروع ہوا جب حکومتی نظام کے ساتھ اختلافات شدت پکڑ گئے۔
اگر ان الزامات کو درست مان لیں تو قوم کے لئے پیغام یہ ہے کہ دل کھول کر جرائم کریں کوئی ممانعت نہیں۔ لیکن حکومتی نظام کی مخالفت کی تو پھر آپ سزا کے حقدار ہیں۔
مولانا کے مبینہ جرائم تو پرانے ہیں لیکن ان کے خلاف عملدرآمد جب شروع ہوا جب حکومتی نظام کے ساتھ اختلافات شدت پکڑ گئے۔ اگر ان الزامات کو درست مان لیں تو قوم کے لئے پیغام یہ ہے کہ دل کھول کر جرائم کریں کوئی ممانعت نہیں۔ لیکن حکومتی نظام کی مخالفت کی تو پھر آپ سزا کے حقدار ہیں
— Asad Umar (@Asad_Umar) November 6, 2026
مولانا فضل الرحمان پر الزامات کے حوالے سے سینئر تجزیہ کار ارشاد بھٹی کا کہنا ہے کہ کیا حکومت کو آج پتا چلا ہے کہ مولانا کا جنریٹر اور کچن غیرقانونی ہے یا مرکز کی فنڈنگ لیبیا سے آئی ہے؟ اگر ایسا نہیں ہے تو مطلب یہ سب جھوٹ ہے اور انتقامی کارروائیاں ہیں۔
ایکس پر اپنے ٹوئٹ میں ارشاد بھٹی نے تبصرہ کیا کہ کیا حکومت کو آج پتا چلا ہے کہ مولانا صاحب کا جنریٹر اور کچن غیرقانونی ہے یا مفتی محمود مرکز کا کچھ حصہ غیرقانونی ہے یا مرکز کی فنڈنگ لیبیا سے آئی ہے یا مولانا صاحب کے مدرسے بنا بلڈنگ پلان کے بنے ہیں یا
مولانا صاحب کے اثاثے ذرائع آمدن سے زیادہ ہیں یا مولانا صاحب پی ڈی ایم ون حکومت میں وارداتیں ڈالتے رہے ہیں یا مولانا صاحب کے رشتہ دار اور قریبی لوگ غیرقانونی کام کر چکے ہیں؟
کیا حکومت کو یہ سب پہلے نہیں پتا تھا، اگر پہلے پتا تھا تو مطلب سب “پارٹنر اِن کرائم” تھے، اگر ایسا نہیں ہے تو مطلب یہ سب جھوٹ ہے اور انتقامی کارروائیاں ہیں۔
کیا حکومت کو آج پتا چلا ہے کہ مولانا صاحب کا جنریٹر اور کچن غیرقانونی ہے یا مفتی محمود مرکز کا کچھ حصہ غیرقانونی ہے یا مرکز کی فنڈنگ لیبیا سے آئی ہے یا مولانا صاحب کے مدرسے بنا بلڈنگ پلان کے بنے ہیں یا مولانا صاحب کے اثاثے ذرائع آمدن سے زیادہ ہیں یا مولانا صاحب PDM ون حکومت میں وارداتیں ڈالتے رہے ہیں یا مولانا صاحب کے رشتہ دار اور قریبی لوگ غیرقانونی کام کر چکےہیں کیا حکومت کو یہ سب پہلے نہیں پتا تھا،اگر پہلے پتا تھا تو مطلب سب “پارٹنر اِن کرائم” تھے،اگر ایسا نہیں ہے تو مطلب یہ سب جھوٹ ہے اور انتقامی کارروائیاں ہیں،ہمارے ہاں ایسا کیوں ہوتا ہے کہ جونہی کوئی حکومت کیخلاف ہوتا ہے تو اُس کے گوشوارے کُھل جاتے ہیں،اب موجودہ صورتحال میں اگر مولانا صاحب کیخلاف کچھ صحیح بھی ہوگا تو جھوٹ لگے گا اور انتقامی کارروائی لگے گی اور کچھ حاصل وصول نہیں ہوگا اور پھر جہاں جعلی اکاؤنٹس منی لانڈرنگ الزامات والا صدر مملکت بن چکا ہو اور ٹی ٹی سکینڈل والا وزیراعظم کا عہدہ سنمبھال چکا ہو وہاں کسی کیخلاف کسی کرپشن اور دونمبری کارروائی پر کون یقین کرے گا۔۔
— Irshad Bhatti (@IrshadBhatti336) November 6, 2026
ہمارے ہاں ایسا کیوں ہوتا ہے کہ جونہی کوئی حکومت کیخلاف ہوتا ہے تو اُس کے گوشوارے کُھل جاتے ہیں،اب موجودہ صورتحال میں اگر مولانا صاحب کیخلاف کچھ صحیح بھی ہوگا تو جھوٹ لگے گا اور انتقامی کارروائی لگے گی اور کچھ حاصل وصول نہیں ہوگا ۔
اور پھر جہاں جعلی اکاؤنٹس منی لانڈرنگ الزامات والا صدر مملکت بن چکا ہو اور ٹی ٹی سکینڈل والا وزیراعظم کا عہدہ سنمبھال چکا ہو وہاں کسی کیخلاف کسی کرپشن اور دونمبری کارروائی پر کون یقین کرے گا۔
