پاکستان 2047 ،آج ماں کی گود میں ہے، اگر ہم اس کا خیال نہیں رکھیں گے تو آج کی طرح وہ بھی دھندلا جائے گا، احسن اقبال
میں سمجھتا ہوں کہ معاشی ترقی کیلئے 10سال محاذ آرائی ، احتجاج کے بغیر سیاست کرنا ہوگی، اگر ماردھاڑسے بھرپور ایکشن فلم چلانی ہے تو نتیجہ وہی نکلے گا جو 80 سالوں میں نکلا ہے، وفاقی وزیر کی گفتگو

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر منصوبہ احسن اقبال کا کہنا ہے کہ پاکستان 2047 ،آج ماں کی گود میں ہے، اگر ہم اس کا خیال نہیں رکھیں گے تو آج کی طرح وہ بھی دھندلا جائے گا، میں سمجھتا ہوں کہ معاشی ترقی کیلئے 10سال محاذ آرائی ، احتجاج کے بغیر سیاست کرنا ہوگی۔
انہوں نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج پوری دنیا اس بات پر فوکس کرتی ہے کہ ارلی چائلڈ اور چائلڈ کیئر کی نشرونما پہلے پانچ سالوں میں نشرونما پاتی ہیں، 90فیصد ذہنی ساخت پہلے پانچ سالوں میں نشرونما پاتی ہیں، اس لئے دیکھنا ہوگا کہ بچوں کو اس دوران کس طرح کا ماحول دیا جارہا ہے؟ یہ چیزیں اس کی اگلی زندگی کا تعین کرتی ہیں۔
احسن اقبال نے کہا کہ ہم پاکستان 2047 کی بات کرتے ہیں تو کہتے ہیں 20سال بعد ہے، پاکستان 2047 آج ماں کی گود میں ہے، اگر ہم اس کا خیال نہیں رکھیں گے تو پاکستان 2047 بھی آج کی طرح دھندلا جائے گا۔
جیسے کہ آج ہم دھندلایا ہوا ہے۔
”پاکستان 2047 آج ماں کی گود میں ہے۔ اگر آج ہم اس بچے کا خیال نہیں رکھیں گے تو 2047 کا مستقبل بھی دھندلا جائے گا۔“احسن اقبال https://t.co/DyKJTE8eq3
— WE News (@WENewsPk) November 6, 2026
وفاقی وزیر نے نجی ٹی وی کو انٹرویو میں کہا کہ اگر ملک کی معیشت کو چلانا ہے تو سرمایہ کار کو دس سال کا پالیسی کا استحکام دینا ہوگا۔
جس ملک میں یہ نہیں پتا کہ چھ ماہ بعد کیا ہوجانا ہے تو وہاں کون ایک ڈالر بھی سرمایہ کاری کرے گا؟اگر ہم ایکشن اور ماردھاڑسے بھرپورفلم چلانی ہے جو 80 سال سے چلاتے آرہے ہیں تو نتیجہ وہی نکلے گا جو 80 سالوں میں نکلا ہے۔میں سمجھتا ہوں کہ معاشی ترقی کیلئے 10سال محاذ آرائی ، احتجاج کے بغیر سیاست کرنا ہوگی ، ہم سب مل کر معاشی ریفارمز پر کام کرنا پڑے گا۔
نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو میں وفاقی وزیر نے کہا کہ سیاسی اختلافات جمہوری نظام کا حصہ ہیں تاہم ان کا اظہار آئینی اور جمہوری دائرے میں رہتے ہوئے کیا جانا چاہیے۔ قومی استحکام اور ملکی مفاد کو سیاسی اختلافات پر ترجیح دینا وقت کی اہم ضرورت ہے۔
میری رائے میں ہمیں دس برس کے لیے احتجاجی محاذ آرائی سے گریز اور معاشی ترقی پر بھرپور توجہ دینے پر متفق ہونا چاہیے۔ ہمیں مل کر کام کرنا ہوگا؛ ملک کی داخلی سلامتی اور سیاسی استحکام پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہونا چاہیے۔
سرمایہ کار کو یہ اعتماد دینا ہوگا کہ پاکستان میں آئندہ دس برس تک پالیسیوں کا تسلسل اور استحکام برقرار رہے گا۔ جہاں چھ ماہ بعد کی صورتِ حال غیر یقینی ہو، وہاں طویل المدتی سرمایہ کاری کیسے آئے گی؟طلعت حسین کے ساتھ خصوصی انٹرویو میں گفتگو۔
— Ahsan Iqbal (@betterpakistan) November 6, 2026
انہوں نے ملک میں سیاسی استحکام کے لیے آئندہ دس برس کے لیے سیاسی میثاق کی تجویز پیش کرتے ہوئے کہا کہ تمام سیاسی قوتیں اس بات پر اتفاق کریں کہ وہ دھرنوں اور لانگ مارچ سے گریز کریں گی اور ملک میں ترقی و معاشی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے سازگار ماحول برقرار رکھیں گی۔
پروفیسر احسن اقبال نے کہا کہ سرمایہ کار ان ممالک کا رخ کرتے ہیں جہاں امن و امان کی صورتحال بہتر، سیاسی استحکام برقرار اور مستقبل کی معاشی پالیسیوں میں تسلسل موجود ہو۔ سرمایہ کاری کے فیصلوں میں پالیسیوں کا تسلسل اور کاروباری ماحول پر اعتماد کلیدی کردار ادا کرتے ہیں۔
