فیلڈ مارشل کے ساتھ جنہوں نے کام کیا ہے ، ان کے مطابق انہیں کسی کام کیلئے دباؤ میں نہیں لایا جاسکتا، منیب فاروق
ان کے پاس اگر کوئی کسی کی برائی کرتا ہے تووہ کسی سے مرعوب ہوکر فیصلہ نہیں کرتے، وہ بال کے بیٹ پر آنے کا انتظار کرتے ہیں،ان میں کمال کا صبر حوصلہ پایا جاتا ہے، سینئر تجزیہ کار منیب فاروق

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سینئر تجزیہ کار منیب فاروق کا کہنا ہے کہ فیلڈ مارشل کے ساتھ جنہوں نے کام کیا ہے ، ان کے مطابق انہیں کسی کام کیلئے دباؤ میں نہیں لایا جاسکتا،ان کے پاس اگر کوئی کسی کی برائی کرتا ہے تووہ کسی سے مرعوب ہوکر فیصلہ نہیں کرتے، وہ بال کے بیٹ پر آنے کا انتظار کرتے ہیں۔
سینئر تجزیہ کار منیب فاروق نے اپنے وی لاگ میں کہا کہ فیلڈ مارشل کے ساتھ جن لوگوں نے کام کیا ہے، جو لوگ ان کے ساتھ رہے، جو ان کے ماتحت کام کررہے ہیں، وہ دو تین باتیں بڑی واضح بتاتے ہیں ، ان لوگوں کے مطابق ان کو کسی کام کیلئے دباؤ میں نہیں لایا جاسکتا کہ آپ نے یہ کام کرنا ہے۔ ایک صاحب نے مجھے فیلڈ مارشل عاصم منیر کی مثال دی وہ ان کو بہت اچھی طرح جانتے ہیں، ایسے ہی ہے کہ ایک بندہ فیلڈ مارشل کے پاس گیا ہے اور آدھا گھنٹہ بیٹھ کر کسی شخص کی برائیاں کرتا رہا ہے، جب وہاں سے اٹھتا ہے اور سوچتا ہے کہ جس کی برائی کی ہے اب وہ بندہ نہیں بچے گا۔
تو اس صاحب نے مجھے بتایا کہ آپ فیلڈ مارشل کے پاس بیٹھ کر کسی کی بھی برائیاں کرلیں ان پر کوئی اثر نہیں ہوتا۔فیصلہ وہ ہے جو فیلڈ مارشل نے خود لینا ہے اور فیلڈ مارشل کوئی بھی فیصلہ بہت سوچ سمجھ کر لیتے ہیں۔
ایک اور صاحب نے مجھے بتایا کہ فیلڈ مارشل میں کمال کا صبر حوصلہ پایا جاتا ہے، وہ کہتے ہیں کہ بال کو بلے پر آنے کا انتظار کرنا ، بالکل فیلڈ مارشل کا یہی کام ہے، وہ بال کو بیٹ پر آنے کا انتظار کرتے ہیں۔
وہ کسی سے مرعوب یا قائل نہیں ہوتے۔ فیلڈ مارشل کسی سے مرعوب ہوکر فیصلہ نہیں کرتے۔
موجودہ نظام کب تک چلتا ہے یہ تو اللہ تعالیٰ کو پتا ہے، لیکن دنیاوی طور کہوں تو اس نظام کو فیلڈ مارشل عاصم منیر نے سنبھال رکھا ہے۔جب تک نظام موجود ہے تو کوئی کہیں نہیں جارہا ہے، کسی کی جگہ کوئی متبادل نہیں آرہا۔وزیراعظم ، وزیراعلیٰ پنجاب کی جگہ یا سندھ میں کوئی تبدیلی نہیں آرہی۔ خیبر پختونخواہ میں تبدیلی آنی تھی وہ آچکی ہے۔
