مولانا فضل الرحمان کے خلاف کارروائی کون کررہا ہے؟ شہزاد اقبال کا سوال
حکومتی ادارے ہی مولانا کے خلاف کارروائی کررہے ہیں، اگر ایک ادارے کے ذمے تجاوزات ختم کرنا ہے تو وہ اس کے مطابق کام کرے گا، ان چیزوں کو مائنس نہیں کیا جاسکتا، مولانا کے گھر کے باہر گارڈ کیبن تو پڑا ہے۔ رانا ثناء اللہ کا جواب

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی مشیر برائے سیاسی امور سینیٹر رانا ثنااللہ نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں ایک سوال پر کہا کہ حکومتی ادارے ہی مولانا کے خلاف کارروائی کررہے ہیں، اگر ایک ادارے کے ذمے تجاوزات ختم کرنا ہے تو وہ اس کے مطابق کام کرے گا۔ جیو نیو ز کے پروگرام میں اینکر شہزاد اقبال کا سوال کہ مولانا فضل الرحمان کے خلاف کارروائی کون کررہا ہے؟ جس کے جواب میں رانا ثناء اللہ نے کہا کہ حکومتی ادارے ہی مولانا کے خلاف کارروائی کررہے ہیں، اگر ایک ادارے کے ذمے تجاوزات ختم کرنا ہے تو وہ اس کے مطابق کام کرے گا، ان چیزوں کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا، مولانا کے گھر کے باہر گارڈ کیبن تو پڑا ہے، اس وقت پوری توجہ دہشتگردی کے خاتمے پر ہونی چاہیئے۔
سکیورٹی فورسز کی قربانیوں کا تقاضا ہے کہ ہمارا فوکس صرف دہشتگردی کا خاتمہ ہونا چاہئے۔ مولانا کو انگیج کرنا چاہئے وہ جس طرف جا رہے ہیں ان کو روکا جانا چاہیئے۔مولانا کا نقطہ نظر ضرور ہے مگر ان پر بھی دہشتگرد حملے ہوئے ہیں، وہ بتا رہے تھے ان کو بھتے کی پرچیاں مل رہی ہیں۔ وزیراعظم مولانا کی عزت کرتے، ہم چاہتے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں مولانا ہمارے ساتھ کھڑے ہوں۔
وفاقی مشیر سیاسی امور سینیٹر رانا ثنااللہ کا اینکر پرسن شہزاد اقبال کے چودھری سالک کی جانب سے پنجاب حکومت کی پر کرپشن کے متعلق لگائے گئے الزامات اور اس پر وفاقی وزیر دفاعی خواجہ آصف کے حالیہ بیان جسمیں انہوں نے پنجاب کی موجودہ حکومت کے خلاف ایک گروپ تشکیل دیے جانے کے متعلق کہنا تھا کہ یہ بات صرف ایک افواہ ہے اور اس طرح کی باتیں صرف اورصرف لوگوں کی خواہشات ہوتی ہیں جبکہ ان کے متعلق نہ تو کوئی ثبوت ہوتا ہے اور نہ ہی کوئی جواز۔
مزید ان کا کہنا تھا کہ اگر کوئی ایسا گروپ تشکیل دیا بھی جا رہا ہے تو جب تک عملی طور پر کو ئی جیز سامنے نہیں آئے گی اس متعلق کچھ بھی کہنا صرف ایک افواہ ہو گی اور یہ صرف افواہ سازی کا ماحول بنانے کی کو شش کی جا رہی ہے۔ اسی طرح فیصل واوڈا کے بیان کے متعلق بھی رانا ثنااللہ کا یہی کہنا تھا کہ ان باتوں کے پیچھے کسی کے پاس کوئی ثبوت موجود نہیں ہے۔
یہ سب صرف اور صرف قیاس آرائیاں ہیں جن میں کوئی حقیقت نہہں ہے۔ یاد ہے کہ چند روز پہلے وفاقی وزیر چودھری سالک نے پنجاب حکومت پر کرپشن کے الزامات لگائے تھے،جس کہ بعد چودھری سالک کو حکومت پنجاب کی جانب سے قانونی نوٹس بھی بھجوایا گیا۔
مزید انہوں نے وفاقی اور صوبائی حکومت کے ون پیج کے موقف کو ایک سا قرار دیتے ہوئے پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نواز کی پنجاب میں باقی صوبوں کی نسبت بہتر ایدمنسٹریشن کو سراہا،اس حوالے سے ان کا مزید کہنا تھا کہ ملک کی سیاسی اور عسکری قیادت نے اپنی کاوشوں سے دنیا میں بڑا نام کمایا ہے۔
