پی ٹی آئی کو اپنے لیے راستہ خود نکالنا پڑےگا، سیاسی اسپیس کسی کے سہارے نہیں ملے گی. شوکت یوسفزئی

میں نہیں سمجھتا کہ گورنر راج زیادہ مدت تک چل سکتا ہے، رانا ثنا اللہ نے کہاکہ ثبوت نہ ہوں تو الزام نہیں لگانا چاہیے مگر خیبر پختونخوا میں الزامات پر ہماری حکومت ہی ختم کردی گئی. پی ٹی آئی راہنما کی گفتگو


پشاور(قدرت روزنامہ)پی ٹی آئی رہنما شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ پارٹی کو اپنے لئے راستہ خود ہی نکالنا پڑےگا ، رانا ثنا اللہ نے کہاکہ ثبوت نہ ہوں تو الزام نہیں لگانا چاہیے مگر خیبر پختونخوا میں الزامات پر ہماری حکومت ہی ختم کردی گئی ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ میں نہیں سمجھتا کہ گورنر راج زیادہ مدت تک چل سکتا ہے، یہ کس کھاتے میں سڑکوں کا افتتاح کررہے ہیں؟ یہ پی ٹی آئی کو ختم کرنے کا ایجنڈا بھی ساتھ لائے ہیں.
شوکت یوسفزئی نے کہا کہ ہماری لیے سیاسی اسپیس کہیں نہیں چھوڑی گئی، ہم سب کےخلاف تھری ایم او سمیت دیگر کیس ہیں، کل ہائیکورٹ کو بھی ہمارے کیسز سننے سے روک دیا گیا ہے، یہ افسوسناک ہے پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ہمارے زیادہ تر لیڈرز جیلوں میں ہیں، جو رہ گئے ہیں ان کے خلاف بھی کیسز ہیں، پارلیمنٹ میں ہم موجود ہیں، پارلیمانی کمیٹیوں میں ہمیں جانا چاہیے، پی ٹی آئی کو اپنے لیے راستہ خود ہی نکالنا پڑےگا، سیاسی اسپیس کسی کے سہارے نہیں ملے گا. شوکت یوسفزئی نے کہا کہ ہم نے مولانا فضل الرحمان کو کنٹینر پر آنے کی دعوت دی تھی، لگ یہی رہا ہے کہ حکومت اور جے یوآئی (ف) میں تھوڑی دیرکیلئے تلخیاں ہوں گی، پھردھول بیٹھ جائے گی ان کا کہنا تھا کہ عمران خان سے ملاقات ہونا اچھی بات ہے، کیسز سے متعلق مشاورت ہوجاتی ہے.

WhatsApp
Get Alert