عمران خان کی صحت کے حوالے سے خبریں حوصلہ افزا نہیں.بیرسٹرگوہر
ملک میں سیاسی تنا مزید نہیں بڑھنا چاہیے اب یہ سلسلہ ختم ہونا چاہیے.چیئرمین تحریک انصاف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ عمران خان کی صحت کے حوالے سے جو خبریں آرہی ہیں وہ حوصلہ افزا نہیں ہمیں سخت تشویش ہے. اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو میں چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر نے کہا کہ سپریم کورٹ کے 18 اگست کے حکم پر عملدرآمد کیلئے درخواست دائر کی ہوئی ہے آج عدالت عظمی سے استدعا کی ہے ہماری درخواست جلد سماعت کیلئے لگائی جائے تاکہ یہ معاملہ حل ہو.
بیرسٹرگوہر نے کہا کہ عمران سے ایک ملاقات تو ہوگئی ،سلمان صفدر مل کے آئے، عمران خان کی صحت کے حوالے سے ہمیں ہدایات ضرور ملی ہیں، ان کی صحت سے متعلق کوئی کمپرومائز نہیں ہونا چاہیے سپریم کورٹ کے18اگست کے فیصلے پرعملدرآمد چاہتے ہیں. بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کا لانگ مارچ ختم ہو گیا صوبائی حکومت تک چلی گئی ہے اب راہنماﺅں اور کارکنوں کی پکڑ دھکڑ کا سلسلہ ختم ہونا چاہیے انہوں نے مطالبہ کیا کہ عمران خان کی بہنوں کو فوری رہا کیا جائے.
