امریکا: مڈٹرم الیکشن میں نئی تاریخ رقم، مسی سپی سے سینیٹ کی نشست پر سیاہ فام ڈیموکریٹ منتخب

واشنگٹن(قدرت روزنامہ)امریکی ریاست مسی سپی سے سینیٹ کی نشست پر سیاہ فام ڈیموکریٹ منتخب ہوگیا۔
امریکا کے مڈٹرم الیکشن میں نئی تاریخ رقم ہوگئی، الیکشن میں ریاست مسی سپی سے سینیٹ کی نشست پر سیاہ فام ڈیموکریٹ کو منتخب کیا گیا ہے۔
ڈیموکریٹ کے اسکاٹ کولم(Scott Colom) نے موجودہ ری پبلکن حریف (Cindy Hyde-Smith کوہرادیا جس کے بعد اٹارنی اسکاٹ کو جج بننے سے روکنے والے اسمتھ اپنی ہی نشست کھوبیٹھے۔
1982 کے بعد ریاست میں پہلے ڈیموکریٹ سینیٹرکا انتخاب کیا گیا ہے، سینیٹ میں 44 ری پبلکنز کے مقابلے میں ڈیموکریٹس سینیٹر کی تعداد 55 ہوگئی۔
