قلعہ عبداللہ جنگل پیرعلیزئی کلی خمٹ کے قریب دو گروپوں کے درمیان تصادم، 3 افراد جاں بحق
فائرنگ کے واقعے میں زکریا خان، ظفراللہ اور باعث خان جاں بحق، لاشیں اسپتال منتقل

جنگل پیر علیزئی (قدرت روزنامہ) بلو چستان کے ضلع قلعہ عبداللہ کے علاقے جنگل پیرعلیزئی میں 2گروپوں میں تصادم کے نتیجے میں 3افراد جاں بحق ہو گئے ہیں ۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز جنگل پیر علیزئی کے علا قے کلی خمٹ کے قریب 2گروپوں میں تصادم کے نتیجے میں 3افرادزکریا خان، ظفراللہ اور باعث خان جاں بحق ہوگئے ہیں جن کی نعشوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے اس سلسلے میں مزید کا رروائی ضلعی انتظامیہ کر رہی ہے ۔
