نوازشریف کی واپسی کا بیان حلفی دینے پر شہباز شریف کو خط لکھنے کا فیصلہ

(قدرت روزنامہ)اٹارنی جنرل آفس نے نواز شریف کی واپسی کا بیان حلفی دینے پر شہباز شریف کو خط لکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق خط میں لاہور ہائیکورٹ میں دی گئی گارنٹی کا حوالہ دیا جائے گا اور شہبازشریف کو لاہور ہائیکورٹ میں دیئے گئے بیان حلفی پر عملدرآمد کی تلقین کی جائے گی۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ شہبازشریف کو بیان حلفی پر عملدرآمد کے لیے مخصوص وقت بھی دیا جائے گا اور عملدرآمد نہ کرنے کی صورت میں توہین عدالت کی کارروائی کا انتباہ کیا جائے گا۔

ذرائع کاکہنا ہے کہ اٹارنی جنرل آفس کی جانب سے خط آج ہی تحریر کیے جانے کا امکان ہے۔