ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کیلئے پاکستانی ٹیم کا اعلان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈکپ کیلئے قومی خواتین ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ بسمہ معروف کپتان جبکہ ندا ڈار کو نائب کپتان بنایا گیا ہے۔

ویمز ٹیم کی چیف سلیکٹر سماویہ اقبال نے نیوز کانفرنس میں ٹیم کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ نیوزی لینڈ میں 4 مارچ سے 3 اپریل تک کھیلے جانے والے ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کے لیے بسمہ معروف کو کپتان بنایا گیا ہے۔
سماویہ اقبال نے بتایا کہ 15 رکنی سکواڈ میں کپتان بسمہ معروف، نائب کپتان ندار ڈار، آئمہ انوار، عالیہ ریاض، انم امین، ڈیانا بیگ، فاطمہ ثنا، غلام فاطمہ، جویریہ خان، منیبہ علی، ناہیدا خان، نشرا سندھو ، اومائمہ سہیل ، سدرہ امین اور سدرہ نواز شامل ہیں۔ ارم جاوید ، نجیحہ علوی اور طوبہ حسن ریزور کھلاڑی کے طور پر ساتھ ہوں گی۔