صبا قمر نے دسمبر میں شادی کرنے کی افواہوں پر خاموشی توڑ دی

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ صبا قمر نے دسمبر میں شادی کرنے کی افواہوں پر خاموشی توڑ دی۔
صبا قمر نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اسٹوری شیئر کی جس میں انہوں نے ایک کانٹینٹ کریٹر کی ویڈیو پر ردعمل کا اظہار کیا۔ ویڈیو میں کانٹینٹ کریٹر دعویٰ کر رہا ہے کہ دسمبر میں اداکارہ شادی کرنے والی ہیں۔
حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے صبا قمر نے لکھا کہ ’او بھائی، یہ افواہیں کون پھیلا رہا ہے کہ میری دسمبر میں شادی ہو رہی ہے؟ سچ کہوں تو میں کام میں اتنی مصروف ہوں کہ میرے پاس گھر جانے کا بھی مشکل سے وقت ملتا ہے، مناسب نیند لینا تو دور کی بات ہے، لیکن اگر شادی ہو ہی رہی ہے تو مجھے بھی ضرور مدعو کیجیے گا کیونکہ مجھے تو ابھی تک اپنا دعوت نامہ موصول نہیں ہوا‘۔
کانٹینٹ کریٹر نے اپنی ویڈیو میں دعویٰ کیا کہ صبا قمر کی شادی کی افواہیں ہر طرف پھیل رہی ہیں، معلوم نہیں یہ اس میں کتنی سچائی ہے، شادی کی تاحال تصدیق نہیں ہوئی۔
ویڈیو میں یہ بھی دعویٰ کیا گیا کہ اداکارہ ہانیہ عامر اور گلوکار عاصم اظہر کی شادی کی تقریبات بھی رواں سال دسمبر میں منعقد ہوں گی۔
