طالبان سے اب کوئی مذاکرات نہیں ہورہے، شیخ رشید

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ پاکستان کسی قیمت پر بھی دہشتگردی کی اجازت نہیں دے گا، طالبان سے اب کوئی مذاکرات نہیں ہورہے۔سینیٹ کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ دہشتگردی کا مقابلہ کرنے کے لیے اپوزیشن کے ساتھ ہیں، ملک آپ کو بھی اتنا ہی عزیز ہے جتنا عمران خان کو عزیز ہے۔
شیخ رشید نے کہا کہ داسو اور گوادر واقعے کے ملزمان کو گرفتار کیا گیا، عمران خان کی حکومت چین کے ساتھ سی پیک معاہدے کو آخری وقت تک نبھائے گی۔وزیر داخلہ نے کہا کہ ہمیں دہشت گردی کے خلاف ایک بیانیہ بنانا چاہیے، سات سال پہلے جو نعرہ لگاتا تھا گرتی ہوئی دیوار کو ایک دھکا اور دو آج تک یہی نعرہ چل رہا ہے۔
شیخ رشید نے کہا کہ ٹی ٹی پی کے کئی گروپ بن چکے ہیں ان کے ناموں میں نہیں جانا چاہتا، بلوچستان کے ساتھ دو سو کلو میٹر باڑ لگانا باقی ہے، بھارت کبھی افغان طالبان اور پاکستان کے بہتر تعلقات نہیں چاہتا۔وزیر داخلہ نے کہا کہ پاکستان میں فرقہ وارانہ دہشتگردی بھی ہے، ہم اندر اور باہر اور تقریر کرتے ہیں، زیادہ باتیں کیں تو میڈیا میں طوفان اٹھ جائےگا۔
شیخ رشید نے کہا کہ بھارتی ایجنسی ’را‘ پاکستانی جرائم پیشہ افراد کا استعمال کررہی ہے۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کو ڈرا نہیں رہا، 23 مارچ کو آنا ہے تو شوق پورا کرلیں، میں کہوں گا کہ دہشتگردی اور کورونا کا خطرہ ہے، اپوزیشن 23 کے بجائے 27 مارچ کو اسلام آباد آجائے، 23 مارچ کو آدھا اسلام آباد کسی اور کے کنٹرول میں ہوگا، جیمرز لگے ہوں گے، میڈیا پر ان کا شو نہیں چلے گا۔

Recent Posts

کراچی میں پلاسٹک کے شاپروں پر پابندی لگانے کا فیصلہ

کراچی(قدرت روزنامہ) حکومت نے کراچی کی حدود میں پلاسٹک کی تھیلیوں کے استعمال اور فروخت…

11 mins ago

تعمیراتی شعبے کے لیے اچھی خبر، سیمنٹ کی قیمت میں مزید کمی

کراچی(قدرت روزنامہ) گزشتہ ہفتے ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں مزید کمی ہوگئی ہے۔…

28 mins ago

پاکستان میں منعقد ہونے والے انٹرنیشنل والی بال ایونٹ کا شیڈول جاری کردیا گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) اینگروا کاوا نیشنز والی بال لیگ 2024 کے شیڈول کا اعلان…

39 mins ago

عدالتیں ایسے ہی فیصلے کرتی رہیں تو جلد ہی پی ٹی آئی حکومت میں ہوگی، اسد قیصر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا کہنا ہے کہ سپریم…

56 mins ago

خیبرپختونخوا کابینہ نے وزرا کی مراعات میں اضافے سے متعلق بل کی منظوری دے دی

پشاور(قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا کابینہ نے وزرا کی مراعات میں اضافے سے متعلق بل کی منظوری دے…

1 hour ago

گندم کے بعد کپاس کی مارکیٹ بھی کریش کرگئی

لاہور (قدرت روزنامہ) چیئر مین کاٹن جنزرزفورم احسان الحق کا کہنا ہے کہ گندم کےبعدکپاس…

1 hour ago