ریفرنڈم کریں یا ٹاس! صوبے بنانے کیلئے آئین کی پاسداری کرنی ہوگی، شرجیل میمن


کراچی (قدرت روزنامہ) وزیراطلاعات سندھ اسمبلی شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ ریفرنڈم کریں یا ٹاس! صوبے بنانے کیلئے آئین کی پاسداری کرنی ہوگی، آئین میں ریفرنڈم کی کوئی قانونی حیثیت موجود نہیں ہے، آئین کے مطابق صوبائی اسمبلی میں قرارداد پاس کروانی ہوگی، پیپلزپارٹی سندھ اسمبلی کی قراردار پر قائم دائم ہے۔
انہوں نے نیوز کانفرنس کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صوبوں کے معاملے پر پیپلزپارٹی اور سندھ اسمبلی اپنا مئوقف دے چکی ہے، سندھ اسمبلی قرارداد پاس کرچکی ہے، پیپلزپارٹی آج بھی اس پر قائم دائم ہے، دنیا میں کوئی بھی مہذب ملک آئین کے تابع چلتا ہے،ذوالفقار بھٹو نے پاکستان کو آئین دیا، آئین میں صوبے بنانے کا طریقہ کا رلکھا ہے کہ اس صوبے کی اسمبلی سے قرارداد پاس کروانی ہے۔


ریفرنڈم کی آئین میں کیا حیثیت ہے؟ ریفرنڈم کریں یا ٹاس! صوبے بنانے کیلئے آئین کی پاسداری کرنی ہوگی، آئین میں لکھا ہے کہ صوبے کی اسمبلی صوبے کی تقسیم کا فیصلہ کرسکتی ہے۔ سندھ اسمبلی اور پنجاب اسمبلی اپنا اپنا فیصلہ دے چکی ہیں، خیبرپختونخواہ اسمبلی نے پہلے کہا کہ صوبے بننے چاہئیں پھر کہا کہ نہیں بننے چاہئیں۔
ہر اسمبلی اپنا فیصلہ کرے گی۔صوبے بنانے کیلئے آئین میں ریفرنڈم کی کوئی قانونی حیثیت موجود نہیں ہے۔صوبوں کا معاملہ جس نے بھی لے کر آنا ہے ، وزیراعظم نے پارلیمنٹ میں لے کر آنا ہے۔ صوبے بنانے اور اس پر بات کرنے کی ہر کسی کو رائے دینے کا حق ہے۔
دوسری جانب صدر استحکام پاکستان پارٹی عبدالعلیم خان نے کہا ہے نئے صوبوں کے قیام کے لئے ریفرنڈم کی حمایت کرتے ہیں،نئے صوبوں کے قیام پر موقف بہت واضح ہے، ملتان اور بہاولپور سمیت پنجاب میں نئے صوبے وقت کی ضرورت ہیں۔
پیر کے روز کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر استحکام پاکستان پارٹی نے کہا کہ نئے انتظامی یونٹس کی تشکیل کے بغیر لوگوں کی داد رسی نہیں ہو سکتی، نئے صوبوں کے قیام سے کسی کی بادشاہت کو فرق پڑتا ہے تو اس میں کوئی حرج نہیں،بادشاہت صرف اللہ کی ہے، بندے کی کوئی بادشاہت نہیں،نئے صوبوں سے کسی کی حکمرانی کو سکڑنے کا خدشہ نہیں ہونا چاہئے۔ جب تک نئے صوبے نہیں بنتے عام آدمی کو ریلیف نہیں مل سکتا۔
جنوبی پنجاب کے عوام ریفرنڈم میں نئے صوبوں کے لئے ووٹ دیتے ہیں تو یہ خوش آئند ہوگا۔ صدر آئی پی پی نے نئے صوبوں کی تشکیل کے لئے طریقہ کار کی بھی حمایت کر دی۔ عبدالعلیم خان نے کہا کہ نئے صوبوں پر ریفرنڈم ضرور ہونا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب میں این ایچ اے پوری طرح سرگرم عمل ہے، مختلف شاہراہوں پر کام جاری ہے، لودھراں ملتان ایکسپریس وے کی تزئین و آرائش جاری ہے۔

WhatsApp
Get Alert