خلیجی ملک کے مختلف علاقوں میں بجلی کی بندش کا اعلان

کویت(قدرت روزنامہ)خلیجی ملک کویت میں مختلف رہائشی علاقوں میں بجلی کی بندش کا اعلان کیا گیا ہے۔
وزارتِ بجلی، پانی و قابلِ تجدید توانائی نے بدھ کے روز متعدد ثانوی سب اسٹیشنوں (secondary substations) پر طے شدہ دورانیے کی مرمت (maintenance) کے کام کا اعلان کیا ہے جس کے نتیجے میں نو رہائشی علاقوں میں بجلی کی فراہمی عارضی طور پر معطل رہے گی۔
وزارت کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق، مرمتی کام صبح 8:00 بجے شروع ہوگا اور چار گھنٹے تک جاری رہ سکتا ہے۔
متاثرہ علاقے اور بلاکس درج ذیل ہیں:
شمال مغربی صلیبیخات – بلاک 2
فروانیہ – بلاک 2
عبداللہ المبارک – بلاک 6
علی صباح السالم – بلاک 2
وزارت کا کہنا ہے کہ کام کے حالات کے پیشِ نظر مرمت کے دورانیے میں تبدیلی آ سکتی ہے جن رہائشیوں کو بجلی سے متعلق کسی خرابی یا تعطل کا سامنا ہو، وہ وزارت کی ہاٹ لائن 152 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔
