بختاور کے بیٹے کی بینظیر کو انہماک سے دیکھنے کی تصویر وائرل

کراچی(قدرت روزنامہ)بختاور کے بیٹے کی بینظیر کو انہماک سے دیکھنے کی تصویر وائرل تصویر میں میر حاکم کسی خاتون کی گود میں بینظیر کو محبت بھری نگاہوں سے دیکھ رہے ہیں- تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو کے نواسے اور بختاور بھٹو زرداری کے بیٹے میر حاکم کی مرحوم نانی کو انہماک سے دیکھنے کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔
بختاور بھٹو نے کچھ دیر قبل مائیکروبلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر ایک تصویر شیئر کی جس میں میر حاکم کو کمرے میں آویزاں بینظیر بھٹو کے پورٹریٹ کو انہماک سے دیکھتے دیکھا جاسکتا ہے۔ تصویر میں میر حاکم کسی خاتون کی گود میں بینظیر کو محبت بھری نگاہوں سے دیکھ رہے ہیں۔ بختاور نے شیئر کی گئی تصویر کے ٹوئٹ میں تاریخ درج کرتے ہوئے بتایا کہ لی گئی تصویر 21 جنوری 2022 کی ہے۔

دوسری جانب زیر نظر تصویر کو بختاور بھٹو کے صاحبزادے میر حاکم کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر بھی شیئر کیا گیا۔ میر حاکم کی پوسٹ کے کیپشن میں درج تھا کہ ’یہ اُن کی پسندیدہ تصویر ہے۔‘ میرحاکم کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر ہوتے ہی مداحوں کی جانب سے خاصی پسند کی جا رہی ہے، تصویر کو بختاور کے شوہر محمود چوہدری کی جانب سے بھی پسند کیا گیا ہے۔

Recent Posts

جمائما کی صادق خان کو میئر لندن منتخب ہونے پر مبارکباد

لندن (قدرت روزنامہ )بانی پی ٹی آئی عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ سمتھ…

1 hour ago

شیر افضل مروت نے شیخ وقاص اکرم کو چیئرمین پی اے سی بنانے کے فیصلے کی تردید کر دی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ )تحریک انصاف کے رہنما شیخ وقاص اکرم کو چیئرمین پی اے سی…

2 hours ago

آم کے شوقین افراد کے لیے بری خبر، باغات میں بیماری پھیل گئی

کراچی(قدرت روزنامہ) سندھ میں آم کے باغات میں بیماری پھیلنےکاانکشاف ہوا ہے،حکومت کی جانب سے…

2 hours ago

کراچی میں پلاسٹک کے شاپروں پر پابندی لگانے کا فیصلہ

کراچی(قدرت روزنامہ) حکومت نے کراچی کی حدود میں پلاسٹک کی تھیلیوں کے استعمال اور فروخت…

2 hours ago

تعمیراتی شعبے کے لیے اچھی خبر، سیمنٹ کی قیمت میں مزید کمی

کراچی(قدرت روزنامہ) گزشتہ ہفتے ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں مزید کمی ہوگئی ہے۔…

3 hours ago

پاکستان میں منعقد ہونے والے انٹرنیشنل والی بال ایونٹ کا شیڈول جاری کردیا گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) اینگروا کاوا نیشنز والی بال لیگ 2024 کے شیڈول کا اعلان…

3 hours ago