ویرات کوہلی کی جگہ ہوتا تو شادی نہ کرتا: شعیب اختر

ممبئی (قدرت روزنامہ) سابق ٹیسٹ کرکٹر شعیب اختر کا کہنا ہے کہ بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی نے جلد شادی کرلی، اب انہیں فارم کے مسائل کا سامنا ہے۔ بھارتی میڈیا سے گفتگو میں 46 سالہ شعیب اختر کا کہنا تھا کہ شادی جلد کرنے سے ویرات کوہلی کے لئے فارم کے مسائل پیدا ہوئے جنہیں اب بھگتنا پڑے گا ۔ میں کوہلی جگہ ہوتا تواتنی جلدی شادی نہ کرتا۔

شعیب اخترنے مزید کہا کہ میں یہ نہیں کہہ رہا کہ شادی کرنا غلط ہے لیکن جب آپ ملک کے لئے کھیل رہے ہو تو کھیل کو انجوائے کرنا چاہئیے۔ عوام کوہلی سے پچھلے 20 برس سے محبت کرتے ہیں اور کوہلی کو اس محبت کو قائم رکھنا چاہئیے تھا۔ شعیب اخترنے مزید کہا کہ کرکٹر کی پروفیشنل زندگی وہ 10 اور 12 سال اہم ہوتے ہیں جب وہ رنز بنا رہا ہو اور کرکٹ انجوائے کررہا ہو۔ یہ وقت دوبارہ نہیں آتا۔ شادی اور کپتانی سے آپ کی کرکٹ متاثرہوتی ہے۔ مداحوں اور گھریلو مسائل کے دباؤ کا اثر پرفارمنس اورفارم پر پڑتا ہے۔