خواجہ آصف کی بلاول بھٹو پر تنقید، موجودہ نظام میں سب سے زیادہ فائدہ اٹھانے والا اسٹیک ہولڈر قرار دے دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیردفاع خواجہ آصف نے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو پر تنقید کرتے ہوئے انہیں موجودہ نظام میں سب سے زیادہ فائدہ اٹھانے والا اسٹیک ہولڈر قرار دے دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس کے باوجود اسی نظام کا ناقد بننے کیلئے خاصی ڈھٹائی درکار ہوتی ہے۔
ایکس پر اپنے ٹویٹ میں وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری پر تنقید کرتے ہوئے انہیں نظام سے سب سے زیادہ فائدہ اٹھانے والوں میں سے ایک قرار دیا ہے۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں خواجہ آصف نے کہا کہ بلاول بھٹو محض نظام کے ایک اسٹیک ہولڈر نہیں بلکہ شاید اس سے سب سے زیادہ فائدہ اٹھانے والے ہیں۔
Not just a stakeholder, perhaps the biggest beneficiary. You need to have some cheek to be the biggest beneficiary and a critic of the system at the same time. RANK OPPORTUNISM
— Khawaja M. Asif (@KhawajaMAsif) November 20, 2026
انہوں نے کہا کہ نظام سے سب سے زیادہ فائدہ اٹھانے کے باوجود اسی نظام کا ناقد بننے کے لیے خاصی ڈھٹائی درکار ہوتی ہے۔
خواجہ آصف نے اس طرزِ عمل کو موقع پرستی کی انتہا (Rank Opportunism) قرار دیا۔
اسی طرح ایک اور ٹویٹ میں خواجہ آصف نے بلاول بھٹو کا نام لئے بغیر کہا کہ خیال تھا کہ نئی نسل ھماری نسل سے بہتر اور اصول پرست ھوگی۔ پتہ نہیں تھا یہ دو نمبری میں استاد نکلیں گے۔
کمال کے رنگ بدلیں گے ۔ مختیاریااے تے گل ود گئی اے
یاد رہے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ہم نیوز کو خصوصی انٹرویو میں کہا تھا کہ سسٹم کولیپس اور سسٹم ری سیٹ کی بحث میں نے نہیں چھیڑی ہے، میں نے یہ آئیڈیا پرپوز نہیں کیا کہ ایک غیرآئینی طریقہ کار کے تحت ریفرنڈم کرا کے زورزبردستی صوبے کو تقسیم کریں گے۔
BREAKING:
چیئرمین پی سی بی کون ہوتے ہیں ہمیں بتانے والے کہ سسٹم کولیپس کر گیا ہے، اتحادی ہونے سے مجھے سیاسی نقصان ہو رہا ہے، جعلی ریفرنڈم پر پیسہ خرچ کرنے کی کیا ضرورت ہے۔۔۔
دیکھیں بلاول بھٹو زرداری کے ساتھ خصوصی انٹرویو۔۔ اس وقت۔۔ ہم نیوز پر
@BBhuttoZardari— Asma Shirazi (@asmashirazi) November 18, 2026
اگر ڈبیٹ شروع کی جاتی ہے، تو پھر یہ امید رکھنا کہ یکطرفہ بحث ہوگی، ہم سب کو مجھ سمیت اتنا بڑا اسٹیک ہولڈر ہوتے ہوئے، نہ صرف ایم این اے، پارلیمانی پارٹی کا قائد ، سابق وزیرخارجہ ، اس جماعت کا سربراہ جس کے پاس سندھ، بلوچستان ، کی ذمہ داری ہے، پختونخواہ اور گلگت بلتستان کو دیکھنا، مجھے ایسے لگتا کہ وہ بھی حق نہیں ہے کہ میں ڈبیٹ میں بیٹھوں، اپنا مئوقف سامنے رکھوں۔
اگر کوئی صاحب کہے کہ سسٹم کولیپس ہوچکا ہے تو ہر پاکستانی کا حق ہے کہ اپنا مئوقف دیں، اگر سسٹم کولیپس ہے تو کیوں ہے؟اگر کوئی کہتا کہ ری سیٹ ہونا ہے، تو میرا حق ہے کہ اپنا مئوقف دوں کہ ری سیٹ کا شکل کیا ہونا چاہیئے؟ کیا اسے ایک سیاسی یا غیرسیاسی ، جمہوری یا غیرجمہوری کیسے ری سیٹ ہونا چاہئے؟ میں نے اپنی تجاویز سب کے سامنے رکھیں، میں اپنے مئوقف سے پیچھے نہیں ہٹا ، پوزیشن تبدیل نہیں کی ہے۔
