نئے صوبے صرف ریفرنڈم کی بنیاد پر نہیں بنیں گے بلکہ اس کے بعد قانونی کارستانی بھی ہوسکتی ہے، منیب فاروق

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سینئر صحافی منیب فاروق کا کہنا ہے کہ نئے صوبے صرف ریفرنڈم کی بنیاد پر نہیں بنیں گے بلکہ اس کے بعد قانونی کارستانی بھی ہوسکتی ہے، ریفرنڈم کروانے کا سکیل طے کیا جارہا ہے، حکومت ریفرنڈم کا رزلٹ آئینی رائے کیلئے آئینی عدالت لے جاسکتی ہے ، تاکہ آئینی عدالت سے خصوصی آرڈر لیا جاسکے۔
منیب فاروق نے اپنے وی لاگ میں بتایا کہ خبر یہ ہے کہ ریفرنڈم ضرور ہوگا لیکن اس کو کروانے کا سکیل طے کیا جارہا ہے، ریفرنڈم کے بعد دیکھا جائے گا کہ کیا اس سینٹی منٹ آتا ہے، صرف ریفرنڈم کی بنیاد پر نئے صوبے نہیں بنائے جائیں گے، ریفرنڈم کے بعد قانونی کارستانی ہوسکتی ہے۔
میں نے پہلے بھی بتایا تھا کہ ملک کے اندر ایک سپر اسٹرکچر آئینی عدالت کی صورت میں بنایا گیا ہے، آئینی عدالت اس لئے بنائی گئی ہے کہ جب وقت آئے تو اس کی مدد لی جائے۔
آئینی عدالت باقی تمام عدالتوں پر سپرمیسی قائم کرچکی ہے۔
جب ریفرنڈم کا رزلٹ آجائے گا تو حکومت آئینی رائے کیلئے آئینی عدالت جاسکتی ہے، عدالت کے سامنے ریفرنڈم کا رزلٹ رکھا جائے اور استدعا کی جائے کہ ملک میں چار صوبے موجود ہیں، پارلیمان کو اجازت دی جائے کہ ایک خصوصی آرڈر کے ذریعے پارلیمان یا ایگزیکٹو کی طرف سے ہو۔ اور کچھ ایسا طریقہ نکالا جائے کہ انتظامی یونٹس یا نئے صوبے بن سکیں۔
خبر یہ ہے کہ ریفرنڈم ہونا ہے اور اس کا سکیل طے ہو رہا ہے، ریفرنڈم کے بعد ایک قانونی کارستانی ہو سکتی ہے، آئینی عدالت بنایا ہی اسی لئے ہے کہ جب ضرورت پڑے تو اسے استعمال کیا جائے تو یہ بھی ممکن ہے کہ ریفرنڈم کے بعد نظام آئینی رائے لینے کیلئے آئینی عدالت جائے کہ بے شک ملک میں آئین موجود ہے لیکن دیکھیں عوامی رائے آگئی ہے تو نظام کو اجازت دے کہ Special Order یا Declaration سے نئے صوبے بن جائے۔ منیب فاروق
@muneebfaruqpak— Ali Hassan (@AliJrnlst) November 20, 2026
لیکن یہ اتنا آسان لگتا نہیں ہے۔بہت سے لوگوں کے خیال میں اس طرح آرڈر لے ہی نہیں سکتے، ریفرنڈم کی بنیاد پر حکم لیا جائے گا تو آئین کے ساتھ تصادم ہوگا۔اس بات کا ادراک پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن کو ہے۔
