ٹرانسپرنسی کی رپورٹ سے ثابت ہوا کہ احتساب کا شور صرف مخالفین پر جھوٹے کیسز بنانے کا ذریعہ تھا ، حمزہ شہباز

لاہور (قدرت روزنامہ) مسلم لیگ ن کے رہنما اور اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز نے کہا کہ ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ سے ثابت ہو گیا کہ احتساب کا شور صرف مخالفین پر جھوٹے کیسز بنانے کا ذریعہ تھا۔

اپنے بیان میں حمزہ شہباز نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی کرپشن اور لوٹ مار سے پاکستان دنیا بھر میں رسوا ہوا ، کرپشن انڈیکس میں پاکستان 140 ویں نمبر پر آگیا، یہ رپورٹ حکومت کے خلاف چارج شیٹ ہے ۔

حمزہ شہباز نے مزید کہا کہ کرپشن کا خاتمہ مسلم لیگ ن کے دور میں ہوا تھا جب پاکستان 127ویں نمبر سے 117ویں نمبر پر آگیا تھا ، گزشتہ سال 124 ویں نمبر پر تھا اور اب 16 درجے تنزلی کے بعد 140ویں نمبر پر آگیا ہے ۔ پاکستان کی تاریخ میں کرپشن کا بازار اتنا گرم کبھی نہ تھا۔