وزیراعلی پنجاب اور وزیر کا نام لیکر لندن میں اور پاکستان میں کافی کچھ ہو رہا ہے، سفینہ خان کا دعویٰ


لندن (قدرت روزنامہ) برطانیہ میں مقیم صحافی سفینہ خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنی پوسٹ میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور ان کے ایک خاص وزیر کا نام استعمال کرکے لندن اور پاکستان میں مبینہ طور پر رقوم اکٹھی کیے جانے، لندن میں مجوزہ ایونٹ و پریس کانفرنس اور بعض اداکاروں کو ویزوں و پیسوں کے لالچ دیئے جانے کے دعوے کردیئے۔
سفینہ خان نے اپنی ایکس پوسٹ میں لکھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب اور ان کے ایک خاص وزیر کا نام لے کر لندن اور پاکستان میں کافی کچھ ہو رہا ہے اور لوگوں کو مبینہ طور پر ماموں بنا کر بڑی بڑی رقم اٹھائی گئی ہے، یہ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ وزیراعلیٰ مریم نواز لندن بھی کسی ایک خاص ایونٹ کے لیے آئیں گی اور اس سلسلے میں لندن میں برائے نام ایک پریس کانفرنس بھی کی گئی ہے۔

خاتون صحافی کی ایکس پوسٹ میں مزید یہ دعویٰ بھی کیا گیا ہے کہ اگر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اس ایونٹ میں آئیں تو مذکورہ کہانی سچ ثابت ہو جائے گی، ورنہ مریم نواز کے نام پر اٹھایا گیا پیسہ مبینہ طور پر ڈوب جائے گا، اس کے ساتھ ہی سفینہ خان نے اپنی پوسٹ میں مزید لکھا کہ اس معاملے میں کچھ اداکار بھی شامل ہیں جنہیں ویزوں کا لالچ اور پیسے دینے کے لارے دیئے گئے ہیں۔

WhatsApp
Get Alert