کوئٹہ چمن شاہراہ پر گاڑی کھائی میں جاگری، اسسٹنٹ کمشنر چمن آئیڈا گل اور شوہر شدید زخمی
زڑہ بند کے مقام پر ٹریفک حادثہ، اسسٹنٹ کمشنر چمن اور ان کے شوہر کو تشویشناک حالت میں کو ئٹہ ریفر کر دیا گیا ہے

چمن (قدرت روزنامہ) اسسٹنٹ کمشنر آئیڈا گل شوہر سمیت کوئٹہ چمن شاہراہ پر زڑہ بند کے مقام پر پیش آنے والے ٹریفک حادثے میں شدید زخمی ہوگئیں ہے۔پولیس حکام کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر چمن آئیڈا گل اپنے شوہر کے ہمراہ چمن سے کوئٹہ جا رہی تھیں کہ درہ کوژک کے دامن میں زڑہ بند کے مقام پر تیز رفتاری کے باعث ان کی گاڑی بے قابو ہوکر کھائی میں جاگری، جس کے نتیجے میں اسسٹنٹ کمشنر آئیڈا گل اور ان کے شوہر شدید زخمی ہوگئے۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو چمن فدا بلوچ جائے حادثہ پر پہنچ گئے اور اپنی نگرانی میں زخمیوں کو فوری طور پر کوئٹہ روانہ کردیا، جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جائے گی۔حادثے میں گاڑی کا ڈرائیور محفوظ رہا، جبکہ زخمی اسسٹنٹ کمشنر اور ان کے شوہر کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
