پنجگور ٹیچنگ ہسپتال میں تین نامعلوم افراد کی لاشیں منتقل، شناخت کا عمل جاری

پنجگور (قدرت روزنامہ)پنجگور ٹیچنگ ہسپتال میں تین نامعلوم افراد کی لاشیں منتقل کی گئی ہیں، جنہیں شناخت کے لیے ہسپتال میں رکھا گیا ہے۔پولیس اور سیکیورٹی فورسز کے ذرائع کے مطابق تینوں افراد پروم اور زاعمران کے پہاڑی علاقوں میں جاری آپریشن کے دوران مبینہ مقابلے میں مارے گئے۔ لاشیں شناخت کے لیے پنجگور ٹیچنگ ہسپتال منتقل کی گئی ہیں۔تاحال جاں بحق افراد کی شناخت اور واقعے سے متعلق مزید تفصیلات سامنے نہیں آسکی ہیں۔
