عمران خان ہی ہمارے لیڈر ہیں، عوامی مینڈیٹ اور نمائندگی کا احترام ضروری ہے، علی امین گنڈاپور
پارلیمانی پارٹی کے فیصلوں میں نمائندگی کا مطالبہ، سہیل آفریدی آج بھی ہمارے وزیراعلیٰ ہیں، سابق وزیراعلیٰ کی آڈیو لیک کیس میں ناقابل ضمانت وارنٹ منسوخ

پشاور(قدرت روزنامہ)سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ پاکستان کو آگے بڑھانے کے لیے ضروری ہے کہ عوامی مینڈیٹ اور عوامی نمائندگی کا احترام کیا جائے، بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان ہی ان کے لیڈر ہیں اور پارلیمانی پارٹی کا مؤقف ہے کہ تمام اہم فیصلوں میں ان کی نمائندگی ہونی چاہیے۔
عدالت پیشی پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ ان کے وزیراعلیٰ آج بھی سہیل آفریدی ہیں، اگرچہ وہ اس وقت غیر فعال ضرور ہیں لیکن وزیراعلیٰ وہی ہیں۔
پاکستان کے آگے بڑھنے کیلئے ضروری ہیں عوام کو
ہم سب کا لیڈر بانی پی ٹی آئی ہیں، پارلیمانی پارٹی کا موقف ہے کہ ہماری نمائندگی ہونی چاہیے، ہمارے وزیراعلیٰ آج بھی سہیل آفریدی ہیں، وہ ابھی غیر فعال ہیں لیکن وزیر اعلیٰ ہیں، علی امین گنڈا پور https://t.co/kEt4no5XuF— Hussain Ahmed Ch (@HussainAhmedCh8) November 27, 2026
انہوں نے واضح کیا کہ پارٹی کی پارلیمانی قیادت اور عوامی مینڈیٹ کی اہمیت کو نظرانداز نہیں کیا جا سکتا۔ دوسری جانب علی امین گنڈاپور کے خلاف آڈیو لیک کیس کی سماعت کے دوران اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔
عدالت نے سابق وزیراعلیٰ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری منسوخ کر دیے ہیں۔ کیس کی سماعت کے دوران عدالت کی جانب سے وارنٹ گرفتاری منسوخ کیے جانے کے بعد مزید کارروائی کے لیے سماعت 20 جنوری تک ملتوی کر دی گئی۔ علی امین گنڈاپور نے اپنے بیان میں ایک مرتبہ پھر عمران خان کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی کے فیصلوں میں پارلیمانی نمائندگی اور عوامی مینڈیٹ کا احترام کیا جانا چاہی
