سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ! فی تولہ 3 لاکھ 79 ہزار کا، چاندی کی قیمت بھی آسمان پر

کراچی (قدرت روزنامہ)پاکستان کی مقامی صرافہ مارکیٹس میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں بڑا اضافہ دیکھا جا رہا ہے جہاں ایک تولہ سونا 4 ہزار 700 روپے مہنگا ہوگیا ہے۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے جاری کردہ نرخ کے مطابق جمعرات 26 نومبر 2026 کو 24 قیراط کا حامل فی تولہ سونا 4700 روپے مہنگا ہوکر 3 لاکھ 78 ہزار 636 روپے کی سطح پر آگیا ہے۔
اسی طرح 24 قیراط کا حامل 10 گرام سونا 4 ہزار 30 روپے اضافے سے 3 لاکھ 24 ہزار 619 روپے کا ہوگیا ہے۔
مقامی مارکیٹ میں چاندی کی قدر میں بھی اضافہ دیکھا جا رہا ہے جہاں ایک تولہ چاندی 166 روپے مہنگی ہوکر 4629 روپےہوگئی ہے۔
دوسری جانب عالمی منڈی میں فی اونس سونے کی 3600 ڈالر کی حد پھر بھی بحال نہ ہوسکی اور فی اونس سونا 47 ڈالر مہنگا ہونے سے 3561 ڈالر کی سطح پر موجود ہے۔
