سابق وزیراعظم نواز شریف کی وطن واپسی کب ہو گی؟ بڑی پیشنگوئی کر دی گئی

کراچی(قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور مشیر زراعت سندھ منظور وسان نےسابق وزیراعظم نواز شریف کی وطن واپسی سے متعلق پیش گوئی کی ہے۔سیاسی پیش گوئیوں کی وجہ سے مشہور مشیر زراعت سندھ کا کہنا ہے کہ عام انتخابات کے اعلان کے فوری بعد مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف پاکستان واپس آئیں گے۔منظور وسان نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری سے متعلق بھی پیش گوئی کرتے ہوئےکہا کہ عمران خان کے جانےکے بعد محمودقریشی اور فواد چوہدی پارٹی سےالگ ہو جائیں گے اور ہوسکتا ہے کہ دونوں واپس پیپلز پارٹی میں آجائیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان اقتدار میں نہیں ہوں گے بلکہ کوئی اور ہوگا، وزیراعظم یا وزیراعلیٰ نہیں ہوتا تو آہستہ آہستہ لوگ چھوڑ جاتے ہیں۔انھوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کا 27 فروری کو اسلام آباد میں دھرنا اہم ثابت ہوگا، حکومت کے آخری دنوں میں پتا نہیں چلتا کہ کیا ہو رہا ہے، عمران خان کو موبائل پر پتا چلتا ہے کنٹرول میرا ہے مگرکنٹرول کسی اور کا ہو سکتا ہے۔منظور وسان نے صدارتی نظام سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں صدارتی نظام کی افواہیں ہیں لیکن کوئی صدارتی نظام نہیں آرہا، کوئی صوبہ نہیں چاہے گا کہ صدارتی نظام نافذ ہو۔

Recent Posts

گوادر شہر میں باڑ لگانے کیخلاف بی این پی کا آئینی پٹیشن دائر کرنے کا فیصلہ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی قائم مقام صدر ساجد ترین ایڈووکیٹ نے بلوچستان ہائی…

7 mins ago

مولانا صدیق مینگل کے قاتل گرفتار نہ ہوئے تو مرکزی شاہراہ بند کردیں گے، جے یو آئی

خضدار(قدرت روزنامہ)جمعیت علما اسلام کے مرکزی سرپرست اعلیٰ ضلع خضدار کے امیرمولانا قمرالدین، ضلعی جنرل…

10 mins ago

گوادر شہر میں باڑ لگانے کے عمل کو فوری طور پر روکا جائے، بی این پی عوامی

گوادر(قدرت روزنامہ)گوادر میں باڑ لگانے کے عمل کو فوری طور پر روکا جائے۔ بلوچستان اور…

21 mins ago

ہمارے لاپتہ بچے بازیاب نہ ہوئے تو بلیدہ سے تربت لانگ مارچ کریں گے، لواحقین

تربت(قدرت روزنامہ)لاپتہ مسلم عارف کے والد ودیگر لواحقین نے مطالبہ کیاہے کہ ہمارے لاپتہ بچوں…

26 mins ago

صدر مملکت آصف زرداری آج تین روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچیں گے

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)صدرمملکت آصف علی زرداری آج تین روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچیں گے۔ ذرائع کا…

34 mins ago

حب کے تفریحی مقامات نوگو ایریا بن گئے، تھانے اور چوکیاں ٹھیکے پر دے دی گئیں

حب(قدرت روزنامہ)حب چور ڈاکو لیٹرے بے لگام، ضلعی پولیس سربراہ نے تھانے اور چوکیاں ٹھیکے…

42 mins ago