حبا اور آریز ہنی مون کے لیے کس ملک میں موجود ہیں؟
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)رواں ماہ رشتۂ ازدواج میں منسلک ہونے والی شوبز جوڑی حبا بخاری اور آریز احمد نے ہنی مون کیلئے سری لنکا کا انتخاب کیا۔
آریز احمد اور حبا بخاری کی جانب سے انسٹاگرام پر کچھ تصاویر شیئر کی گئیں جس میں انہیں سری لنکا کے سیاحتی مقام پر انجوائے کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔
View this post on Instagram
حبا بخاری کو ہاتھ میں چھتری پکڑے ، آنکھوں پر دھوپ سے بچاؤ کا چشمہ لگائے دیکھا جاسکتا ہے۔
View this post on Instagram
دوسری جانب آریز احمد نے بھی ہنی مون کی کچھ تصاویر شیئر کیں۔
View this post on Instagram
خیال رہے کہ حبا اور آریز رواں ماہ کے آغاز میں رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے، جوڑے کی شادی کی تقریبات کے سوشل میڈیا پر خوب چرچے ہوئے تھے۔
حبا بخاری اور آریز احمد اپنی زندگی کے اس خوبصورت دن نہایت خوش اور حسین نظر آ رہے تھے۔