پاکستان نے کوویڈ 19 وبا کے دوران انسانی سرمائے کو منفی اثرات سے تحفظ دینے کے لیے ٹھوس انداز میں کام کیا۔ ڈاکٹر ثانیہ نشتر

نیویارک(قدرت روزنامہ) وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا ہے کہ پاکستان دنیا کے ان پہلے چند ممالک میں شامل ہے جنھوں نے کوویڈ 19 وبا کے دوران انسانی سرمائے کو منفی اثرات سے تحفظ دینے کے لیے ٹھوس انداز میں کام کیا۔ثانیہ نشتر اقوام متحدہ کے صدر دفتر کے ٹاؤن ہال میں منعقد ایک اعلیٰ سطح کے پولیٹیکل فورم کے اجلاس بعنوان “بحرانی صورتحال کے وقت ایس ڈی جی: ایس ڈی جی کو احساس دلانے کے موقع کے طور پرکوویڈ 19 سے مستقل ، جامع اور ابھرتی ہوئی بحالی ‘‘سے خطاب کر رہی تھیں۔ڈاکٹر نشتر نے کہا کہ
وبائی مرض نے ہمیں یہ سکھایا ہے کہ ڈیٹا انوویشن، ترسیل کے نظام اور سالمیت اور احتساب کے لئے عزم،عوامی شعبے کی ترسیل میں موجود دیرینہ خرابیوں سے نمٹنے کے لئے کس قدر اہمیت کے حامل ہیں اور آج پاکستان کی تبدیلی و اصلاحات ان اوصاف سے منسلک ہیں ، انہوں نے کہا کہ دوسری بات یہ کہ ڈیجیٹل تفریق کو دور کرنے کے لئے مالی اور ڈیجیٹل خواندگی میں پائی جانے والی خامیوں کو دور کرنا ہوگا اور اسی مقصد کو سامنے رکھتے ہوئے ہم نے معاشی تحفظ کو بڑھاوا دینے کے مجموعی ڈیزائن میں مالی شمولیت کو فروغ دیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ تیسری بات یہ کہ ، ہمیں وبائی بیماری کے دوران منفی حکمت عملیوں سے انسانی سرمائے کی حفاظت کرنی چاہئے اور اس سلسلے میں پاکستان پہلے چند ممالک میں شامل ہے جنہوں نے ٹھوس اقدامات سر انجام دیئے۔ڈاکٹر نشتر نے کہا کہ ہم نے معاشرتی تحفظ کے مقاصد کے مرکزہ میں تعلیم تک غذائیت اور مالی رسائی رکھ دی ہے، کووڈ 19 وبا کی وجہ سے رکاوٹوں کے باوجود ،ہم ملک بھر میں ایک نئے صحت اور غذائیت سے متعلق سی سی ٹی کو آگے بڑھانے کے راہ پر ہیں اور پہلے ہی ہم نے اپنے مشروط تعلیمی کیش ٹرانسفر پروگرام کو قومی سطح پر بڑھاوا دیا ہے۔

Recent Posts

متنازعہ ٹوئٹس کیس؛ اعظم سواتی کی عبوری ضمانت میں 15مئی تک توسیع

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سپیشل جج سنٹرل اسلا م آباد نے متنازعہ ٹوئٹس کیس میں اعظم سواتی…

9 mins ago

قرض لیکر گندم اگانے والے کسان بہترین فصل اونے پونے بیچنے پر مجبور،آٹا ملوں کی چاندی ہوگئی

لاہور (قدرت روزنامہ) قرض لے کر گندم اگانے والے مقروض کسان بہترین فصل ادھار پر…

44 mins ago

احمد شہزاد نے بعض کھلاڑیوں پر ٹیم میں شمولیت کیلئے سوشل میڈیا پر مہم چلانے کا الزام عائد کردیا

لاہور (قدرت روزنامہ ) قومی ٹیم کے جارح مزاج اوپنر احمد شہزاد نے بعض کھلاڑیوں…

53 mins ago

ٹی 20 ورلڈکپ سے قبل افتخار احمد اور نسیم شاہ نے اپنے ارادے ظاہر کردیئے

لاہور (قدرت روزنامہ ) قومی کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بلے باز افتخار احمد اور…

60 mins ago

کراچی میں گرمی کی لہر برقرار،درجہ حرارت مزید بڑھنے کا امکان

کراچی (قدرت روزنامہ )کراچی میں گرمی کی لہر برقرار ہے اور درجہ حرارت میں مزید…

1 hour ago

زوہاب خان اور ٹک ٹاکر وانیہ ندیم نے نکاح کرلیا

کراچی(قدرت روزنامہ)طورِ چائلڈ آرٹسٹ اپنے کریئر کی شروعات کرنے والے نوجوان پاکستانی اداکار زوہاب خان…

1 hour ago