کراچی میں جلد جدید ٹرین چلتی ہوئی نظرآئے گی، وفاقی وزیر اسد عمر

کراچی (قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ کراچی میں جلد جدید ٹرین چلتی ہوئی نظرآئے گی، گرین لائن بس سروس تبدیلی کا نام ہے، پیپلزپارٹی کی آئندہ مقامی حکومت ہوگی نہ ہی سندھ حکومت بچے گی، پیپلزپارٹی نے جو کراچی کے ساتھ کیا، لوگ آئندہ الیکشن میں منافع سمیت لوٹائیں گے۔ انہوں نے کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں جدید ٹرانسپورٹ کا نظام نہیں تھا لیکن آج کراچی کے لاکھوں لوگ گرین لائن بس میں سفر کر رہے ہیں، جو پوچھتے ہیں تبدیلی کہاں ہے تو انہیں گرین لائن بس میں سفرکرنا چاہیے۔
سابق صدر پرویزمشرف کے دور کراچی میں کام ہوتے ہوئے دکھائی دیے لیکن اس دور میں بھی سرکلر ریلوے منصوبہ نہیں بن سکا، منصوبے کی منظوری دے دی ہے، سرکلر ریلوے کا منصوبہ بھی وفاقی حکومت بنائے گی، کراچی میں جلد جدید ٹرین چلتی ہوئی نظرآئے گی۔

انہوں نے پانی ملک کے ہر شہر کا مسئلہ ہے، کراچی کے لوگ بوند بوند پانی کو ترس رہے ہیں،یہ مسئلہ بھی ہم حل کریں گے۔

پیپلزپارٹی کی حکومت نے کراچی میں کوئی کام نہیں کیا، آئندہ پیپلزپارٹی کے پاس سندھ حکومت بچے گی اور نہ ہی مقامی حکومت بچے گی، پیپلزپارٹی کی حکومت نے جو کراچی والوں کے ساتھ کیا کراچی کے لوگ منافع سمیت لوٹائیں گے۔ مردم شماری میں کراچی کی آبادی کوپوراظاہر نہیں کیا جاتا، سیاسی جماعتوں کی کوشش ہوتی ہے سیاست ہو مسئلہ حل نہ ہو۔ اسد عمر نے کہا کہ نئی مردم شماری پر ہمارے اتحادیوں کے بھی بینر ہیں،اب دوبارہ شفاف ترین مردم شماری ہوگی۔ مردم شماری مئی میں شروع ہوجائے گی اور دسمبر 2022 میں نتائج سامنے آئیں گے، نتیجہ وہی ہوگا جو کراچی کی سڑکوں پر نظر آتا ہے۔ کان کھول کر سن لو! کراچی کو بےاختیار چلانے کا وقت ختم ہوگیا،کراچی اب کسی سے بھیک نہیں مانگے گا۔

Recent Posts

کرکٹ آسٹریلیا نے وسیم اکرم کو اہم ذمہ داری سونپ دی

کنبرا(قدرت روزنامہ) کرکٹ آسٹریلیا نے پاکستانی قومی ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کو ملٹی…

5 hours ago

آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا دورہ جرمنی، جرمن آرمی چیف سے ملاقات

راولپنڈی (قدرت روزنامہ )آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے دورہ جرمنی میں جرمن فوج کے…

5 hours ago

عمرایوب کے خلاف بیان بازی پر پی ٹی آئی رہنما کو شوکاز نوٹس جاری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سالار خان کاکڑ کو پارٹی جنرل…

5 hours ago

مغربی طرز کا لباس پہنے اداکارہ سونیا حسین کی بولڈ ویڈیو وائرل، مداح برس پڑے

کراچی(قدرت روزنامہ) اور اب ماڈل و اداکارہ سونیا حسین جدید طرز کا لباس پہننے پر…

7 hours ago

پڑوسی ملک میں تپتی ریت پر پاپڑ فرائی، ایسی ویڈیو سامنے آگئی کہ دیکھ کر یقین کرنا مشکل

نئی دہلی(قدرت روزنامہ) جھلسا دینے والی اس گرمی میں بھارت سے ایک ایسی ویڈیو سامنے…

7 hours ago

رواں سال بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں کتنا اضافہ متوقع ہے؟ جانیے

پشاور (قدرت روزنامہ) خیبرپختونخوا کا بجٹ کل اسمبلی میں پیش کیا جائے گا، سرکاری ملازمین…

7 hours ago