15 روز میں 5 کروڑ ہرجانہ ادا کریں ورنہ ۔۔۔شرمیلا فاروقی نے نادیہ خان کیخلاف بڑا اقدام اٹھا لیا ، اداکارہ بڑی مشکل میں پھنس گئیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پیپلز پارٹی رہنما اور رکن سندھ اسمبلی شرمیلا فاروقی نے والدہ کی ویڈیو وائرل کرنے پر اداکارہ نادیہ خان کو قانونی نوٹس بھجوا دیا۔ پیپلز پارٹی رہنما شرمیلا فاروقی کی جانب سے بھجوائے گئے قانونی نوٹس میں کہا گیا ہے کہ اداکارہ 15 دن میں ان کی والدہ سے متعلق دیئے گئے بیانات واپس لیں اور معافی مانگیں۔ بصورت دیگر نادیہ خان شرمیلا فاروقی کی ساکھ کو نقصان پہنچانے پر 15 روز میں 5 کروڑ ہرجانہ ادا کریں۔قبل ازیں پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنماء و رکن سندھ اسمبلی شرمیلا فاروقی نے والدہ سے سوالات کرنے

پر نادیہ خان کیخلاف ایف آئی اے سائبر کرائم میں درخواست جمع کروادی۔شرمیلا فاروقی کی قانونی کارروائی کے بعد بالآخر نادیہ خان خود بھی میدان میں آگئیں اور ایک تفصیلی ویڈیو جاری کی۔نادیہ خان نے اپنے یوٹیوب چینل ’آؤٹ سٹائل ڈاٹ کام‘ پر شوہر فیصل کے ہمراہ بیٹھے 30 منٹ اور ایک سیکنڈ پر مبنی ویڈیو جاری کی جس کا عنوان ’شرمیلا فاروقی کے الزامات کا جواب، اب بس بہت ہوگیا‘ رکھا گیا۔آدھے گھنٹے کی ویڈیو میں نادیہ خان نے انیسہ فاروقی کے ساتھ کیے جانے والے سوالات کے بارے میں بتایا اور کہا کہ انیسہ فاروقی ہماری والدہ کی جگہ ہیں۔نادیہ خان نے کہا کہ اس تقریب میں تمام ہی مشہور شخصیات کو اپنے وی لاگ میں لانے کی کوشش کررہی تھی تو انیسہ فاروقی بھی وہیں موجود تھیں ، لہٰذا میں نے اْن سے بھی سوالات کیے جس میں کسی قسم کی کوئی ٹرولنگ نہیں تھی۔اداکارہ نادیہ خان نے کہا کہ میں نے کوئی غلط سوال نہیں کیا ، سوالات کے دوران نہ ہی کوئی غیراخلاقی لفظ کا استعمال کیا ،نہ ہی میں نے کوئی غلط کام کیا ہے۔انہوں نے شرمیلا فاروقی سے کہا کہ مجھ سے اس لہجے میں بات ہرگز نہیں کریں۔نادیہ خان نے کہا کہ ویڈیو اب تک 8 یا 9 لاکھ لوگ دیکھ چکے ہیں جس کے کمنٹس میں صرف ڈانس کی باتیں تھیں، کسی نے محسوس نہیں کیا کہ میں نے انیسہ فاروقی سے غلط لہجے میں سوالات کیے ہیں۔اداکارہ نے کہا کہ ویڈیو شیئر کیے جانے کے 8 روز بعد شرمیلا فاروقی کہتی ہیں کہ نادیہ ایک بے شرم خاتون ہیں تو یہ بات سوشل میڈیا پر وائرل ہوجاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شرمیلا کو اگر ویڈیو میں اپنی والدہ سے کیے جانے والے سوالات سے مسئلہ تھا تو وہ مجھ سے کہتیں کہ ویڈیو سے میری والدہ والا حصہ ہٹا دیں مجھے یہ پسند نہیں آیا۔نادیہ خان نے کہا کہ شرمیلا فاروقی کے اسٹیٹس لگانے کے بعد میں نے انہیں میسج کیا اور کہا کہ معاملہ زیادہ نہ بڑھائیں کیونکہ اس میں میرا یا آپ کا مسئلہ نہیں ہے بلکہ آپ کی ضعیف والدہ کا ہے۔

Recent Posts

کوئٹہ میں پولیس موبائل پر حملہ، جوابی کارروائی میں 4 دہشتگرد ہلاک

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ کے نواحی علاقے کلی زرین نیو سریاب میں پولیس کی موبائل وین پر…

3 hours ago

جماعت اسلامی کا کسانوں کے حق میں احتجاج، پنجاب اسمبلی کے باہر کیمپ لگادیا

لاہور (قدرت روزنامہ) حکومت کی جانب سے گندم کی عدم خریداری پر جہاں ایک طرف…

4 hours ago

کرینہ کپور کویونیسیف کی سفیر مقررکردیاگیا

ممبئی (قدرت روزنامہ)بھارتی اداکارہ کرینہ کپور خان کو اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال یونیسیف…

4 hours ago

گندم سکینڈل:تحقیقاتی کمیٹی نے انوارالحق کاکڑ یا محسن نقوی کی طلبی کی تردید کر دی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) گندم درآمد سکینڈل کی تحقیقات کرنے والی کمیٹی نے سابق نگران…

4 hours ago

حکومت پاسکو کے تحت 1.8 ملین میٹرک ٹن گندم خریدنے پر رضامند

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ان کی رہائش پر گندم…

4 hours ago

غیرت کے نام پر باپ کے ہاتھوں بیٹی اور پڑوسی کالڑکا قتل

مری(قدرت روزنامہ) مری میں باپ نے غیرت کے نام پر اپنی بیٹی اور پڑوسی کے…

4 hours ago