پی ٹی آئی حکومت، 63 آرڈیننس، 6 صدارتی آرڈرز، 47 ایکٹ جاری کئے گئے

اسلام آ باد(قدرت روزنامہ) تحریک انصاف حکومت کے ابتدائی تین سال میں آرڈیننس پر زیادہ انحصار کیا۔موجودہ حکومت کے تین سال میں ترسٹھ آرڈیننس اور چھ صدارتی آرڈرز جاری کئے گئے-ان میں آئی ایم ایف کی شرائط کے تحت جاری کئے گئے آرڈیننس بھی شامل ہیں۔

سرکاری دستاویزات کے مطابق تحریک انصاف حکومت کے ابتدائی تین سال دو ہزار اٹھارہ-انیس سے لیکر دو ہزار بیس-اکیس کے دوران مجموعی طور پر ترسٹھ آرڈیننس-چھ صدارتی آرڈرز اور سینتالیس ایکٹس جاری کئے گئے-آئی ایم ایف کے شرائط کے تحت جاری کئے گئے آرڈیننس بھی ان میں شامل ہیں-

دستاویز کے مطابق حکومت کے پہلے سال چھ آرڈیننس اور پانچ صدارتی آرڈرز جبکہ چھ ایکٹس کا اجراء کیا گیا-حکومت کے دوسرے سال تنتیس آرڈیننس- اکیس ایکٹس جبکہ تیسرے سال چوبیس آرڈیننس اور بیس ایکٹس جاری کئے گئے-

لیگی حکومت کے آخری سال نو آرڈیننس اور چھ صدارتی آرڈرز جبکہ اکیاون ایکٹس جاری کئے گئے تھے-موجودہ حکومت کے دور میں ٹیکس قوانین ترمیمی آرڈیننس 2019-ٹیکس قوانین آرڈیننس 2021-ٹیکس قوانین دوسرا ترمیمی آرڈیننس 2021-انکم ٹیکس ترمیمی آرڈیننس 2019-نیب ترمیمی آرڈیننس 2019-الیکشن ترمیمی آرڈیننس 2019- الیکشن دوسرا ترمیمی آڑدیننس2021-سی پیک آرڈیننس -نیکٹا آرڈیننس-پاکستان پینل کوڈ-اینٹی ریپ انوسٹی گیشن اینڈ ٹرائل اور کمپنیز دوسرا ترمیمی آرڈیننس 2020‘ پیپرا تر میمی آرڈی ننس 2020‘ پبلک پر ائیویٹ پارٹنر شپ تر میمی آرڈی ننس 2020‘ اسپیشل ٹیکنالوجی زونز اتھارٹی آرڈی ننس2020‘ سی ڈی اے ترمیمی آرڈیننس2021‘ایسٹس ڈیکلریشن تر میمی آرڈی ننس2019‘پاکستان میڈیکل کمیشن آرڈیننس2019‘سی پیک اتھارٹی آرڈی ننس 2019‘ پا کستان آرمی تر میمی ایکٹ2020‘ پا کستان ایئر فورس تر میمی ایکٹ2020‘ پا کستان نیوی تر میمی ایکٹ2020‘نیا پاکستان ہائوسنگ اینڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی ایکٹ2020{‘انٹی منی لانڈرنگ ترمیمی ایکٹ 2020‘زینب الرٹ ‘ ریسپانس اینڈریکوری ایکٹ2020‘سمیت دیگر آرڈیننس جاری کئے گئے-

حکومتی ذرائع کے مطابق 1973سے لیکر اب تک اٹھارہ سو سے زائد آرڈیننس جاری کئے گئے اور کسی بھی ایک حکومت میں سب سے زیادہ آرڈیننس پیپلز پارٹی کے 1993سے 1996کے دور میں ساڑھے تین سو سے زائد آرڈیننس جاری کئے گئے-