بابراعظم کا خطرناک ترین ہتھیار جس کسی دوسرے بلے باز کے پاس نہیں، بریٹ لی نے بھی تعریفوں کے پل باند ھ دیئے

دبئی(قدرت روزنامہ) آسٹریلیا کے لیجنڈری فاسٹ باؤلر بریٹ لی نے بابراعظم کے کور ڈرائیو کو سب سے بہترین شاٹ قرار دیا ہے۔ بابر اعظم کی شاندار کور ڈرائیو نے بہت سے سابق کرکٹرز اور کھیل کے شوقین شائقین کو ان کی تعریفیں کرنے پر مجبور کیا ہے۔ وہ پہلے ہی پاکستان کی جانب سے ابھرنے والے بہترین بلے بازوں میں شمار ہوتے ہیں اور ان کی بے عیب ٹائمنگ اور پلیسمنٹ کو قابو کرنا کسی بھی بائولر کے لیے بہت مشکل ہے۔لاہور میں پیدا ہونے والے بلے باز کے شاٹس شائستگی اور کلاس سے بھرے ہوئے ہیں اور آسٹریلیا کے سابق فاسٹ بائولر بریٹ لی نے بابراعظم کے کھیل کے انداز کی تعریف کی اور وہ پاکستان کے آل فارمیٹ کے کپتان کی کور ڈرائیو کے مداح ہیں۔

سابق قومی فاسٹ باؤلر شعیب اختر نے بریٹ لی سے اپنی گفتگو کا ایک کلپ شیئر کیا ہے جس میں بریٹ لی کا کہنا ہے کہ بابر اعظم کی بیٹنگ تکنیک بہت بہترین ہے، ان کی کور ڈرائیو اس وقت دنیا میں سب سے بہترین ہے۔شعیب اختر کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے بریٹ لی کہتے ہیں کہ ’بابر اعظم ،میرا مطلب ہے کہ کیا تکنیک ہے، کیا حیرت انگیز تکنیک ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جب آپ کور ڈرائیوز کے بارے میں بات کرتے ہیں تو مجھے لگتا ہے کہ وہ عالمی کرکٹ میں بہترین کور ڈرائیو کھیلتے ہیں ‘۔

بابراعظم نے گزشتہ دورے میں آسٹریلیا میں شاندار سنچری سکور کی اور اس سے پہلے 2017ء میں انہوں نے متحدہ عرب امارات میں ویسٹ انڈیز کے خلاف مسلسل 3 میچز میں 3 سنچریاں سکور کیں جس نے ان کی ٹاپ 10 میں داخلے کی راہ ہموار کی۔بابراعظم کا کہنا تھا کہ میری کور ڈرائیو فطری ہے لیکن میں نے اس پر مزید محنت کی ہے، میں نے اپنی کور ڈرائیو پر محنت بھی کی ہے اور کچھ لوگ کہتے تھے کہ اسے اننگز میں جلدی مت کھیلو لیکن میں نے اس پر کام کیا ، میں اننگز کے آغاز میں خود کو کور ڈرائیو کھیلنے سے روکنے کی کوشش کرتا ہوں لیکن ٹی ٹونٹی میں ایسا ہو نہیں سکتا ہے کیوں کہ وہاں زیادہ وقت نہیں ملتا اور آپ کو فلو کے ساتھ کھیلنا پڑتا ہے، ون ڈے اور ٹیسٹ کرکٹ میں کچھ وقت کریز پر کھڑے ہونے کے بعد اپنے شاٹس کھیلتا ہوں۔

Recent Posts

کوئٹہ: مرغی کے گوشت کی نئی قیمت 700 روپے کلو مقرر

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان کے دارلخلافہ کوئٹہ میں پولٹری ڈیلرز ایسوسی ایشن کی 11 روز سے…

3 mins ago

پی ٹی آئی لاہور کا عمران خان کی رہائی کیلئے پرامن تحریک کا اعلان

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) لاہور نے سابق وزیراعظم عمران خان کی…

18 mins ago

پاکستان کو بیرونی اسپانسرڈ دہشتگردی کا سامنا ہے، وزیر خارجہ

گیمبیا (قدرت روزنامہ)گیمبیا میں اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) سربراہ اجلاس سے خطاب میں…

37 mins ago

اووربلنگ پر افسران کو 3سال کی سزاہو گی، نیپرا نے بل منظور کر لیا

لاہور(قدرت روزنامہ)اوور بلنگ پر سزا کا بل منظور ہو گیا، نیشنل آئل اینڈ گیس ریگولیٹری…

40 mins ago

خوشخبری، معروف کمپنی نے اپنی گاڑی کی قیمت میں بھاری کمی کر دی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)’کیا‘ کے بعد فرانسیسی کار ساز کمپنی ’ پیوگیوٹ‘ نے بھی اپنی…

51 mins ago

سوزوکی کے بعد ایک اور کمپنی نے گاڑی سستی کرنے کا اعلان کر دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملک میں جاری مہنگائی کے باعث گاڑیوں قیمتوں میں حالیہ کچھ عرصہ…

58 mins ago