کہتے ہیں حکومت نااہل ہے‘ یہ نااہل حکومت دنیا کی ٹاپ 3 پوزیشن پر کیسے آئی؟ وزیراعظم

بہاولپور(قدرت روزنامہ) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ جب تک قوم مل کر نہ لڑے قانون کی بالادستی نہیں ہوتی ، قوم وسائل کی کمی سے نہیں بلکہ چوری کی وجہ سے غریب ہوتی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق بہاولپور میں نیا پاکستان صحت کارڈ اسکیم کا اجراء کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اللہ تعالی نے پاکستان کو بہت وسائل سے نوازا لیکن اگر آپ ایک فیکٹری پر بھی چور بٹھادیں گے تو وہ تباہ ہوجائے گی ، قوم وسائل کی کمی سے غریب نہیں ہوتی ، سوئٹزرلینڈ اس لیے امیر ملک ہے کہ وہ چوری نہیں، قبضہ گروپ نہیں، ادارے مضبوط ہیں اور یہی ہماری جدوجہد پاکستان کے لیے ہے، اسے فلاحی ریاست بنانے کے لیے انصاف کے اصولوں پر چلنا ہوگا ۔
وزیراعظم نے کہا کہ جب میں برطانیہ گیا تو پہلی بار فلاحی ریاست دیکھنے کو ملی اور وہاں اگر کسی کے پاس پیسہ نہیں ہو تو مفت علاج ہوتا تھا ، ڈاکٹرز اور نرسز امیر و غریب میں کوئی فرق نہیں کرتے تھے ، پاکستان کو ایک فلاحی ریاست بننا تھا لیکن میں نے برطانیہ میں اللہ کی برکت دیکھی ، وہ مدینہ کی ریاست سے زیادہ قریب ہیں اور مسلمان ملکوں میں شاید ہی کسی نے فلاحی ریاست دیکھی ہو ، مصر میں مسلمان زیادہ لیکن اسلام بہت کم ہے ۔

عمران خان نے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت نے پہلی بار صحت کارڈ شروع کیا تھا ، ہماری آبادی میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے اور دیہی علاقوں میں ڈاکٹرز ہی نہیں ہوتے ، صحت کارڈ دنیا کے امیر ترین ملکوں میں بھی نہیں ملتے ، اب پورے پاکستان کی ہیلتھ سیکٹر میں انقلاب آئے گا ، کورونا کی وجہ سے پوری دنیا میں مہنگائی ہوئی اور دنیا میں مشکل وقت آیا ہوا ہے ، تنقید اچھی چیز ہے اور یہ جمہوریت کا خون ہوتا ہے پھر بھی کہتے ہیں کہ حکومت نااہل ہے یہ نااہل حکومت دنیا کے ٹاپ 3 پوزیشن پر کیسے آئی؟ انہوں نے کہا کہ ہم نے بہترین طریقے سے ملک کو نہ صرف کورونا سے بچایا بلکہ ہم نے ملک کو معاشی بحران سے بھی بچایا ، اس طرح دعا کرنی چاہیے کہ اور بھی لوگ نااہل ہوں ، جنوبی پنجاب کا جو ہم نے وعدہ کیا تھا وہ پورا کریں گے کیوں کہ میرا ایمان ہے کہ جنوبی پنجاب کے لوگوں سے ناانصافی ہوئی ہے اور وہ اپنے حق سے محروم رہے ، اب یہ ناانصافی ختم ہو گی۔

Recent Posts

آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بالائی علاقوں میں بارشوں کا امکان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ملک کے بالائی علاقوں میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسلادھار بارشوں کا…

1 min ago

وزیراعظم شہبازشریف سے صدر اسلامی ترقیاتی بینک کی ملاقات، مختلف منصوبوں پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا

ریاض(قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہبازشریف سے صدر اسلامی ترقیاتی بینک ڈاکٹر محمد سلیمان الجاسر کی ملاقات ہوئی…

3 mins ago

وزیراعظم کی صدر اسلامی ترقیاتی بینک سے ملاقات، پاکستان میں جاری مختلف منصوبوں کا جائزہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم محمد شہباز شریف کی عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس کی…

10 mins ago

پاکستان کی معیشت بحالی کی راہ پر گامزن ہے، گورنر اسٹیٹ بینک

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان جمیل احمد نے کہا ہے کہ پاکستان…

12 mins ago

سوات؛ گھر پر آسمانی بجلی گرنے سے ایک شخص جاں بحق، 3خواتین سمیت 6افراد زخمی

سوات(قدرت روزنامہ)سوات میں آسمانی بجلی گرنے سے ایک شخص جاں بحق جبکہ 3خواتین سمیت 6افراد…

16 mins ago

مریم نواز سے متعلق متنازع بیان پر علی امین گنڈا پور کو ایک بار پھر تنقید کا سامنا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے متعلق ایک بار پھر متنازع بیان دینے…

17 mins ago