کیا آپ اپنی پسندیدہ بالی ووڈ اداکارہ کے نام کا مطلب جانتے ہیں ؟وہ معلومات جوہر کوئی جاننا چاہتا ہے

ممبئی (قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکاراؤں کے پاکستانی سمیت دنیا بھر میں فینز موجود ہیں لیکن وہ اپنی پسندیدہ اداکارہ کے نام کے مطلب سے واقف نہیں ہوں گے تو آج ہم آپ کو بالی ووڈ کی چند مشہور حسیناؤں کے ناموں کے پیچھے چھپے معنی بتائیں گے جو انہیں کی طرح خوبصورت اور دلچسپ ہیں ۔
بھارتی ویب سائٹ ’’ ای ٹائمز‘‘کے مطابق اس فہرست میں سب سے پہلا نام کرینہ کپور کا ہے،سیف علی خان کی اہلیہ اور بالی ووڈ کی بے بو کی فین فالونگ پوری دنیا میں موجود ہے ، پاپا رازی ان کی ایک جھلک کو اپنے کیمروں میں محفوظ کرنے کیلئےگھنٹوں ان کے دروازے پر آس لگائے بیٹھے رہتے ہیں ،کرینہ کپور کے نام کا مطلب ’’ پھول، معصوم یا خالص‘‘ ہونے کا ہے، جو کہ ان کی شخصیت سے ہو بہ ہو میل کھاتاہے ۔
حال ہی میں وکی کوشل کی دلہن بننے والی کترینہ کیف آج کل سلمان خان کے ساتھ ٹائیگر 3 کی شوٹنگ میں مصروف ہیں ،’’ کترینہ‘‘ کا لفظ جرمن زبان کا ہے جس کے معنی ’’خالص‘‘ کے ہیں ۔
’’ کنگنا رناوت ‘‘کا ہے جو کہ اکثر اپنے بیانات کے باعث خبروں کی زینت بنتی رہتی ہیں ، ان کے نام کا ہندی میں مطلب ’’ چوڑی‘‘ یا ’’ کنگن‘‘ کے ہیں ۔
بھارتی اداکارہ ’’ یامی گوتم‘‘ کو کم وقت میں بالی ووڈ میں بہت شہرت ملی ، ان کے نام کا مطلب ’’ اندھیرے میں روشنی ‘‘ ہے ۔
بالی ووڈ اداکارہ ’’ انایا پانڈے ‘‘ کا نام بھی کافی دلچسپ ہے کیونکہ یہ سنسکرت سے نکلا ہے جس کے معنی ’’ بے مثال ‘‘ ہیں۔
سوناکشی سنہا کے نام سے ہر کوئی واقف ہے لیکن ان کے چاہنے والوں نے کبھی یہ نہیں سوچا ہو گا کہ ان کان کہاں سے آیا ہے اور اس کا مطلب کیا ہے ، چلیں آج ہم یہ مشکل حل کر دیتے ہیں، سوناکشی دراصل ’ہندو مذہب‘ سے ہی منسلک ہے اور اس کےمعنی ’’ سنہری آنکھوں والی ‘‘ والی کے ہیں ، جو ان کی خوبصورت آنکھوںکے عین مطابق ہے ۔
اداکارہ کائرہ ایڈوانی کے نام کا مطلب بھی دلچسپی سے بھر پور ہے ، کائرہ کا اٹالین زبان میں مطلب ’’ روشن‘‘ ہے ، ہندی میں اس کے معنی ’’ خدا کا قیمتی تحفہ ‘‘ کے ہیں جبکہ کورین زبان میں اس کی تشریح ’’ سورج کی پہلی کرن‘‘ کے طور پر کی جاتی ہے ۔