اریبہ حبیب کو کونسی بالی ووڈ فلم کا بےصبری سے انتظار ہے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی نامور اداکارہ اریبہ حبیب کو بالی ووڈ کی جلد ہی ریلیز ہونے والی فلم کا بےصبری سے انتظار ہے۔حال ہی میں اداکارہ اریبہ حبیب نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کی اسٹوری میں فلم کے متعلق اپنے خیالات شییئر کیے ہیں۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)


اریبہ حبیب نے اپنی اسٹوری میں بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ کی فلم ’گنگوبائی کاٹھیاواڑی‘ کا پوسٹر شیئر کیا ہے۔ اس پوسٹر کو شیئر کرتے ہوئے پاکستانی اداکارہ نے لکھا ہے مجھے اس فلم کی رونمائی بےصبری سے انتظار ہے۔
خیال رہے کہ اداکارہ عالیہ بھٹ کی فلم گنگوبائی کاٹھیاواڑی رواں ماہ 25 تاریخ کو بھارت میں ریلیز کی جائیگی جبکہ اس فلم کا پہلا ٹیزر 4 فروری کو جاری کیا جائیگا۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Alia Bhatt ☀️ (@aliaabhatt)


اداکارہ عالیہ بھٹ کی یہ فلم پہلے جولائی 2021 میں ریلیز کی جانی تھی لیکن عالمی وباء کورونا وائرس کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہوگئی۔اس فلم میں عالیہ بھٹ کے ساتھ اداکار اجے دیوگن بھی اداکاری کے جوہر دِکھاتے نظر آئیں گے۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Alia Bhatt ☀️ (@aliaabhatt)