آئی ایم ایف سے قسط کی منظوری کےبعد روپیہ تگڑا ہوگیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آئی ایم ایف کے بورڈ کی پاکستان کے چھٹے ریویو کی منظوری کے بعد روپیہ تگڑا ہوگیا۔ ایک ہفتے میں انٹربینک میں ڈالر2روپے 39 پیسے سستا ہوکر 174روپے 48پیسے پر بند ہوا۔ اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر ڈیڑھ روپے سستا ہوگیا ۔ آئی ایم ایف کے بورڈ کی پاکستان کو چھٹے پروگرام کی منظوری کے بعد روپیہ تگڑا ہوگیا ۔ ایک ہفتے میں انٹر بینک میں ڈالر 2 روپے 29 پیسے سستا ہوگیا اور 176.77 روپے سے گھٹ کر 174.48 روپے پر آگیا ۔ رپورٹ کے مطابق 29 دسمبر 2021 کو ڈالر 178.24 روپے کی بلند ترین سطح سے 3.76 روپے سستا ہوچکا ہے۔
ماہرین کی رائے ہے کہ بڑھتے درآمدی بل اور بیرونی قرض کی ادائیگی پر ذخائر میں مسلسل کمی ہورہی ہے ۔ اب سکوک بانڈ کے ایک ارب ڈالرز اور آئی ایم ایف کے بھی ایک ارب ڈالرز ملنے سے روپے کی قدر میں بہتری کی توقع ہے۔ رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں اوپن مارکیٹ میں ڈالر 1.50 روپے سستا ہوگیا اور 178.50 روپے سے گر کر 177 روپے کا ہوگیا ۔ ایک ہفتے میں یورو 1 روپے مہنگا ہوکر 201 روپے کا ہوگیا جبکہ پاؤنڈ 241 روپے پر مستحکم رہا ۔

Recent Posts

وسیم اکرم نے سری لنکن کھلاڑیوں کےلیے کولمبو میں دو روزہ ٹریننگ پروگرام شروع کردیا

کولمبو(قدرت روزنامہ )پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے سری لنکن کھلاڑیوں کےلیے…

51 mins ago

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) محکمہ موسمیات نےآئندہ 24 گھنٹوں کےدوران ملک کے مختلف حصوں میں…

58 mins ago

سشمیتا سین مس یونیورس فوٹو شوٹ کے دوران بے ہوش ہوگئی تھیں: ڈیزائنر کا انکشاف

ممبئی (قدرت روزنامہ )بھارت کی نامور ڈیزائنر ریتو کمار نے انکشاف کیا ہے کہ اداکارہ…

1 hour ago

بالی ووڈ اداکارہ شروتی ہاسن اور سنتانو ہزاریکا کے بریک اپ کی وجہ بالآخر سامنے آ گئی

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکارہ شروتی ہاسن اور سنتانو ہزاریکا کے بریک اپ کی وجہ…

1 hour ago

مفتاح اسماعیل نے عمران خان کے خلاف عدالت جانے کا اعلان کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے بانی پی ٹی آئی عمران…

1 hour ago

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ویسٹ انڈین کھلاڑی پر 5 سال کی پابندی عائد کردی

دبئی (قدرت روزنامہ) آئی سی سی نے ویسٹ انڈیز کے کھلاڑی ’ڈیوون تھامس‘ پر 5…

3 hours ago