بھارت، پاکستان کے خلاف ہائبرڈ جنگ کیلئے افغان سرزمین استعمال کررہا ہے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ بھارت، افغانستان میں‘انتہاپسندی اور دہشت گردی میں ملوث ہے’اور افغان سرزمین کو پاکستان میں ہائبرڈ جنگ کے لیے استعمال کر رہا ہے۔ایوان صدر سے جاری بیان میں کہا گیا کہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے بلوچستان پر منعقدہ ساتویں قومی ورک شاپ کے شرکا سے خطاب میں کہا کہ‘بھارت پاکستان کے عدم استحکام کے لیے سازشیں کر رہا ہے اور دہشت گردی کی کارروائیوں کے لیے دہشت گرد تنظیموں کو فنڈز دے رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت اپنے ارادوں میں کامیاب نہیں ہوگا کیونکہ پاکستان کی مسلح افواج سیکیورٹی خدشات اور خاص کر ففتھ جنریشن وار پر قابو پانے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہیں۔بلوچستان کے حوالے سے بات کرتے ہوئے صدر مملکت نے کہا کہ حکومت صوبے میں معاشی اور سماجی ترقی کے لیے سنجیدگی سے توجہ دے رہی ہے اور پاک-چین اقتصادی راہداری (سی پیک) کی مدد سے بلوچستان میں ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی۔

انہوں نے کہا کہ وسطی ایشیائی ممالک کو اپنی تجارت کے فروغ کے لیے پاکستان کے راستے بحیرہ عرب تک رسائی ملے گی۔ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں ماہی گیری کے شعبے سے زرمبادلہ کمانے کی بڑی صلاحیت موجود ہے، بلوچستان کے ماہی گیری کے شعبے کو جدید اور پائیدار بنیادوں پر استوار کرنے کی ضرورت ہے۔صدر مملکت نے ملک کی سیاسی اور عسکری قیادت بلوچستان میں ترقی کے لیے دلچسپی لے رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان ابھر رہا ہے اور حکومت کی معاشی پالیسیوں کے فوائد آنا شروع ہوگئیہیں اور معاشی اشاریے مثبت سمت جارہے ہیں۔صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ افغانستان میں جنگ کے پاکستان پر گہرے اثرات مرتب ہوئے ہیں، دہشت گردی کے خلاف طویل جنگ سے پاکستان کی معاشی اور سیکیورٹی کے حالات پر گہرے اثرات پڑے ہیں۔

Recent Posts

اداکارہ جویریہ عباسی نے ’’مسٹری مین‘‘ کے ہمراہ ایک اور تصویر جاری کردی

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ جویریہ عباسی نے ’’مسٹری مین‘‘ کے ہمراہ…

1 min ago

پی ایس ایل کی سابق چیمپئین ٹیم نے پشاور میں میچز کروانے کا مطالبہ کردیا

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی سابق چیمپئین ٹیم نے پشاور میں…

17 mins ago

چلتی ٹرین میں چڑھنے کی کوشش کے دوران لڑکی ٹرین تلے آ کر جاں بحق

ملتان (قدرت روزنامہ )ملتان میں چلتی ٹرین میں چڑھنے کی کوشش میں لڑکی ٹرین کے…

23 mins ago

اسلام آباد ہائیکورٹ ججز خط ازخودنوٹس کیس،سپریم کورٹ نے 30اپریل کی سماعت کا حکمنامہ جاری کردیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائیکورٹ ججز خط ازخودنوٹس کیس میں سپریم کورٹ نے 30اپریل کی…

27 mins ago

لاہور: عدالتوں کی منتقلی پر وکلا کا احتجاج، پولیس کا لاٹھی چارج، کئی مظاہرین گرفتار

لاہور (قدرت روزنامہ)لاہور میں وکلا کے احتجاج پر پولیس کے تشدد اور لاٹھی چارج کے…

28 mins ago

سانحہ 9مئی ،حکومت کا اپنا بیانیہ دینے کا فیصلہ ، کل اہم اعلان متوقع

اسلام آ باد (قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی کی جانب سے 9 مئی کو دی…

35 mins ago