ڈالرپھرمہنگا،امریکی کرنسی کی قدرمیں کتنا اضافہ ہوگیا۔۔جان کرپریشان ہوجائیں گے
کراچی(قدرت روزنامہ) کاروباری ہفتے کے تیسرے روز ڈالرکی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 12 پیسے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد
ڈالر 161.33 سے بڑھ کر 161.45 روپے کا ہوگیا ۔واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی انٹربینک میں ڈالر 10پیسے کے اضافے کے بعد 161.23سے بڑھ کر 161.33روپے پر بند ہوا تھا۔
